18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے 11 بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔

آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟

’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘

فون کٹ گیا۔ لمحے بھر کو آفس میں سناٹا چھا گیا۔ کچھ ہی دیر بعد کمپنی مالک اور دیگر ملازمین تنویر کے گھر پر تھے۔ دروازہ اندر سے کھلا تھا۔ کمرے میں داخل ہوئے تو منظر دیکھ کر سب کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

صوفے کے پاس خون جمی ہوئی صورت میں پھیلا ہوا تھا۔ تنویر کا جسم فرش پر پڑا تھا، گردن کٹی ہوئی، آنکھیں نیم وا اور چہرے پر ایسی اذیت کے آثار جیسے وہ آخری سانس تک لڑتا رہا ہو۔

سلمان پرویز نے کانپتی آواز میں پولیس کو اطلاع دی۔ چند ہی منٹ میں تھانے کی گاڑی آ پہنچی۔ لاش کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس تفتیش میں سرگرم ہوگئی۔

تنویر انجم کیسے قتل ہوا؟

یہ اسلام آباد کے سیکٹر جی-12 کی ایک سنسان گلی تھی۔ اس روز فضا میں کچھ غیر معمولی پن چھپا ہوا تھا جیسے کچھ انوکھا ہونے والا ہو۔

تنویر انجم اپنے گھر میں موجود تھا۔ اس کی اہلیہ مسکان نے اسے کچھ کھانے کو دیا جس کے بعد اس پر نیم بے ہوشی کی کیفیت طاری ہوگئی۔ اسی اثنا میں مسکان نے اپنے پرانے دوست عابد علی کو بلا لیا۔

دونوں اس کمرے میں داخل ہوئے جہاں تنویر نیم بے ہوشی میں پڑا ہوا تھا۔ چند ہی لمحوں بعد تیز دھار چھریوں کے پے در پے وار کرکے اس کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔

اس کے بعد کمرے میں خون کی بو پھیل گئی، اور فرش پر تنویر کی لاش پڑی تھی۔

شوہر کے قتل کے بعد مسکان اور اس کے ساتھی نے کپڑے بدلے، خون آلود کپڑے بیگ میں ڈالے۔ تیزی سے گھر اور پھر جی۔12 سیکٹر سے نکل گئے۔ وہ اپنے پیچھے ایک لاش، خون اور ایک کہانی چھوڑ کر رخصت ہوئے۔

3 سال کا تعاقب

پولیس نے تنویر انجم کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی اور پھر پولیس نے مقتول تنویر انجم کے بھائی محمد عرفان کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 1316/22، دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کرلی۔

اس کے بعد ملزمہ مسکان اور اس کے نامعلوم ساتھی کی تلاش شروع ہوئی۔ مگر وہ دونوں ایسے غائب ہوئے جیسے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا ہو۔

3 سال تک پولیس قاتلوں کو ڈھونڈتی رہی لیکن مسکان اور عابد علی اپنی نئی شناختوں کے ساتھ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چھپتے رہے۔ اسی دوران انہوں نے شادی کرکے ایک نئی زندگی شروع کی، لیکن خوف سائے کی طرح ہمیشہ ان کے ساتھ رہا۔

کہانی کا ایک نیا موڑ

کچھ عرصہ پہلے اسلام آباد پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ وہ دونوں ایک کرائے کے مکان میں چھپے ہوئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سنبل ملک آصف علی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور فون ٹریسنگ کے ذریعے پولیس نے ان کا سراغ پا لیا۔

ایک طویل خاموش نگرانی کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے بالآخر 3 سال بعد 2 ستمبر 2025 کو ملزمان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفت میں لے لیا۔

بعد ازاں پولیس مجرموں کو لے کر تنویر انجم کے گھر گئی اور وہاں سے آلہ قتل کے طور پر استعمال ہونے والی چھریاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

ایک پراسرار عورت

تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مسکان کی یہ کوئی پہلی یا دوسری شادی نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق یہ اس کی چوتھی شادی تھی۔ تنویر کے ساتھ تعلق بھی اس نے خفیہ رکھا تھا، یہاں تک کہ مقتول کے گھر والے بھی لاعلم تھے۔

دورانِ تفتیش معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا اصل نام شاہین عرف مسکان ہے۔ وہ راولپنڈی کی رہائشی تھی، شریک ملزم عابد علی بھی اسی محلے کا رہائشی تھا۔

مسکان سے شادی کے بعد اس کے شوہر تنویر انجم نے اسلام اباد کے سیکٹر جی 12 میں رہنا شروع کردیا۔ مسکان کے عابد علی کے ساتھ اب بھی تعلقات تھے اور انہوں نے منصوبہ بندی کرکے تنویر انجم کو قتل کیا۔

مقتول کے بھائی محمد عرفان نے بتایا کہ وہ صرف ایک بار والد کے انتقال پر گاؤں آئی تھی، ورنہ خاندان نے اسے کبھی دیکھا تک نہیں تھا۔

’مسکان تنویر کو پیسوں کے لیے تنگ کرتی تھی‘

33 سالہ تنویر انجم ایک محنتی ڈرائیور تھے، وہ ایک سول انجینیئرنگ سلیوشن پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتے تھے۔ وہ بنیادی طور پر تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے تعلق رکھتے تھے۔

تنویر انجم جس کمپنی میں بطور ڈرائیور ملازمت کرتے تھے، اس کمپنی کے مالک سلمان پرویز نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ تنویر انجم ایک سال سے ان کے پاس ملازمت کرتا تھا، وہ ایک محنتی اور کام سے مطلب رکھنے والا شخص تھا۔

مسکان کے ساتھ تنویر کی دوسری شادی تھی۔ انہوں نے کبھی مسکان کے ساتھ کسی تلخی یا ناراضی کا ذکر نہیں کیا البتہ اپنی سابقہ بیوی کے حوالے سے چند مرتبہ شکایت ضرور کی تھی کہ وہ انہیں پیسوں کے لیے تنگ کرتی ہے، اور ماہانہ 25 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

تنویر کے انتقال کی جھوٹی خبر

مقتول تنویر انجم کے بھائی محمد عرفان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تنویر انجم میرا چھوٹا بھائی تھا۔ وہ پہلے ہمارے گاؤں کے قریب جہلم ہی میں ملازمت کرتا تھا۔ اس کی شادی ہماری ایک رشتہ دار سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کے 2 بچے بھی تھے تاہم پھر کسی طرح تنویر کی مسکان کے ساتھ دوستی ہوگئی۔ اس کے بعدوہ نوکری کے لیے اسلام آباد چلا گیا۔

عرفان کا کہنا تھا کہ تنویر نے مجھے یا گھر والوں میں سے کسی کو نہیں بتایا کہ اس نے مسکان کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ نہ ہی ہم نے کبھی مسکان کو دیکھا یا اس سے ملاقات کی۔ چونکہ تنویر زیادہ تر اسلام آباد رہنا شروع ہو گیا تھا۔

’وہ اپنے گھر اور پہلی بیگم، بچوں کے پاس نہیں آتا تھا۔ اس کی پہلی بیوی بچوں کے اخراجات کے لیے پیسوں کا تقاضا کرتی تھی۔ تنویر ان اخراجات کے باعث تنگ تھا، نتیجتاً اس نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی اور دونوں بچوں کو بھی بیوی ہی کے حوالے کردیا۔ اس کے بعد وہ مستقل طور پر اسلام آباد رہنا شروع ہوگیا۔‘

محمد عرفان نے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال پر تنویر اور مسکان دونوں گاؤں آئے تھے لیکن اس موقع پر بھی ان کے ساتھ زیادہ ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔ پھر مسکان نے ایک مرتبہ فون کیا اور کہا ’آپ کا بھائی تنویر انتقال کرگیا ہے، اس کی تدفین اور دیگر معاملات کے لیے کچھ پیسے بھیج دیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ چونکہ ہمارا تنویر کے ساتھ رابطہ نہیں تھا اس لیے ہم نے پیسے نہ بھیجے۔ بعد میں تنویر نے ہی ہمیں فون کرکے بتایا میں زندہ ہوں، میرا انتقال نہیں ہوا تھا، البتہ میں شدید بیمار تھا۔

محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ان کی مالی حالت ایسی نہیں تھی کہ اسلام آباد آ کر اس کیس کی پیروی کرتے۔ وہ بس قاتلوں کی گرفتاری کا انتظار ہی کرتے رہے۔ پھر ایک روز پولیس نے اطلاع دی کہ قاتل پکڑے گئے ہیں، آکر شناخت کرلو۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

’میں نے آ کر شناخت کی، اور بتایا، ہاں! یہی وہ عورت ہے جو میرے بھائی کی بیوی تھی۔‘

کہانی کا آخری مرحلہ

اب دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ لیکن اس کہانی نے کئی سوالات چھوڑ دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تنویر انجم کے مسکان کے ساتھ اسلام آباد محمد عرفان ان کے ساتھ اس کے بعد بتایا کہ کہ تنویر تنویر ان عابد علی تنویر کی پولیس نے تنویر کے انہوں نے ہوا تھا اسلام ا کے لیے کے گھر

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا

 پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے