سپارکو آئندہ ماہ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایک بار پھر خلا کی دنیا میں بڑی پیش رفت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سپارکو آئندہ ماہ ایک جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرے گا جس سے زیرِ زمین معدنی وسائل کی تلاش کے ساتھ ساتھ زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، سیلاب، گلیشیئر کے پگھلاؤ، فضائی آلودگی اور اسموگ سے متعلقہ تحقیق کو بھی نئی جہت ملے گی۔ چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے ازنیٹ، یعنی انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ناصرف اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے بلکہ خلا اور سیٹلائٹ امیجری کے میدان میں نمایاں پیش رفت بھی حاصل کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔