پیپلزپارٹی صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، میر عابد حسین بھیو۔ پریس کلب ایک ستون ہے جو حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، سیاستدانوں کے اچھے اور عوامی مفاد کے کاموں کو دیگر تک پہنچاتے ہیں وہا غلط کاموں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جس سے ہمیں کام کرنے میں مدد ملتی ہے، میر عابد حسین بھیو۔ تفصیلات کے مطابق، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر و سابق وفاقی وزیر میر عابد خان بھیو نے پر کلب کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب عبدالسلام انڑ، جنرل سیکرٹری رحیم بخش جمالی نے ان کو خوش آمدید کہا اور سندھ کی ثقافت کے مطابق اجرک پہنائی اور صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے نائب صدر عبد الرشید جامڑو ، جوائنٹ سیکرٹری محمد ابراہیم بروہی ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رحمت اللہ سومرو ، عتیق دہکڑ اور دیگر ممبر موجود تھے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میر عابد حسین خان بھیو نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کے سلسلے میں منتخب ممبران چاہتے تھے کہ ان کے تھرو نوکریاں دی جائیں مگر اس پر اعتراضات ہوئے اب IBA ٹیسٹ کے تھرو نوکریاں دی جا رہی ہیں مگر اس پر بھی اب اعتراض ہونے لگا ہے، گوٹھ بورڑی کے ہائی اسکول پر حملہ اور تین قتل اور شاگرد زخمی کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ قبائلی جھگڑے کے باعث حملہ ہوا مگر اسکول میں یہ واقعہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، قبائلی جھگڑو کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں کچھ گروہوں کے درمیان تصفیہ ہو چکا ہے باقی کے لئے صلح کرانے کے لئے کوشش کررہے ہیں تاکہ امن وامان قائم ہوجائے، قبائلی جھگڑوں کے علاوہ اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار کی کارروائیوں میں بہتری آئی ہے، پریس کلب ایک ستون ہے جو حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، سیاستدانوں کے اچھے اور عوامی مفاد کے کاموں کو دیگر تک پہنچاتے ہیں وہا غلط کاموں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جس سے ہمیں کام کرنے میں مدد ملتی ہے، پیپلز پارٹی صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پریس کلبوں کے مسائل حل کرنے میں دیر نہیں کرتی شکارپور پریس کلب کے صحافیوں کی کالونی کا مسئلہ انفارمیشن منسٹری کے تھرو حل کرانے کی کوشش کروں گا، اگر آپ نے پریس کلب کے لئے کوئی اسکیم دی ہے تو جوں ہی نئی اسکیمیں آئیں گی اس میں شامل کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صحافیوں کی پریس کلب کے لئے
پڑھیں:
ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
ساہیوال:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔
ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مکہ اور میدنہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہے، پاکستان اب خادمین حرمین شریفین میں شامل ہوگیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور عسکری قیادت کے شکرگزار ہیں۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ ساہیوال میرا بھائیوال ہے تو نواز شریف صاحب کی طرف سے بھی سب کو السلام علیکم، ساہیوال ڈویژن کے لیے 62 بسیں ہیں جس میں سے 30 بسیں ساہیوال کے لیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، اپنا گھر اسکیم کے تحت 80 ہزار گھر بن رہے ہیں اور نومبر کے آخر تک ایک لاکھ لوگوں گھر فراہم کیے جائیں گے۔
قبل ازیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بہاول نگر پہنچیں جہاں انہیں ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور اسکولوں میں بچوں سے ملاقات کی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کو بہاولنگر میں سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔