قومی دن پر ولی عہد‘ سعودی عوام کومبارکباد باد:صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدرِ پاکستان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے برادر عوام کو قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے قلیل عرصے میں اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم کے ساتھ ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے۔ اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا اس سرزمین پر ہونا پاکستانی قوم کیلئے سعودی عرب سے روحانی وابستگی کا باعث ہے۔ یہی رشتہ ہماری دوستی کو غیر معمولی دوام عطا کرتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ حالیہ دنوں میں ہمارے تعلقات نے نئے سنگِ میل عبور کیے ہیں۔ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں جو نئی شراکت داری قائم ہوئی ہے، وہ نہ صرف ہمارے باہمی اعتماد کی علامت ہے بلکہ خطے کے امن اور استحکام کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے: صدرِ مملکت
—فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے۔
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں وکشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔