دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ تک 26 دن کی “چین-یورپ ایکسپریس” سروس کے آغاز کے بعد یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
چین-یورپ آرکٹک فاسٹ شپنگ روٹ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے تحت ” آئس سلک روڈ ” کی تعمیر کا اہم عملی نتیجہ بھی ہے، جو چین کی اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، کراس بارڈر ای کامرس، نئی توانائی اور دیگر صنعتوں کے لیے زیادہ تیز رفتار اور کم کاربن والی بین الاقوامی لاجسٹک سپورٹ کا انتخاب فراہم کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف شکنجہ، 57 ہزار کا ڈیٹا اکھٹا کر لیا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار کی حد بھی عبور کر گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فاسٹ شپنگ روٹ
پڑھیں:
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے سنگین الزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 2022 کے دوران ویمن ٹیم کے ایک سابق سلیکٹر اور منیجر نے ان کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا۔
سابق فاسٹ بولر کے مطابق اُن سے فحش نوعیت کے سوالات کیے گئے اور اس بارے میں جب بی سی بی آفیشلز کو آگاہ کیا تو اُن کا ردعمل بھی غیر سنجیدہ تھا۔
اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی کی جانب سے مس کنڈکٹ کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بی سی بی نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ بورڈ کے مطابق یہ کمیٹی 15 دن میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ اس طرح کے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور ثبوت سامنے آنے پر کارروائی بھی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ جہاں آرا عالم اس سے پہلے بھی ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور مارپیٹ کے الزامات لگا چکی ہیں، تاہم بی سی بی نے وہ الزام بے بنیاد قرار دیا تھا۔ جہاں آرا عالم 135 وائٹ بال میچز کھیل کر بنگلادیش کی نمائندگی کرچکی ہیں اور اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔