جوڈیشل ورک سے روکنے کا معاملہ؛ جسٹس جہانگیری کی جلد سماعت کیلیے متفرق درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر جسٹس طارق جہانگیری نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 22 ستمبر سے 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل فکس کریں۔
جسٹس طارق نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔
درخواست میں موقف دیا کہ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ بازی کا نیا سیلاب امڈ آئے گا، کسی جج کے خلاف کوئی شکایت زیر التوا ہونے کے سبب کسی بھی جج کے خلاف درخواست آجائے گی کہ اسے جوڈیشل ورک سے روکا جائے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایسے واقعات روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے، اپیل اسی ہفتے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جوڈیشل ورک سے سے روکنے
پڑھیں:
تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پرسماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا،،جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہدیعقوب کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمودعدالت میں پیش ہوئے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جی آپ کیاچاہ رہے ہیں؟درخواست گزارنے جواب دیا کہ ایک سال میں 3باراسپیشل میٹنگ ضروری ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ درخواست گزارکون ہے؟ کیا درخواست گزار پی ٹی آئی کے ممبر ہیں؟ عدالت نے فریقین کو اگلے ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
Post Views: 1