وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟

انہوں نے ریاض کے حالیہ تاریخی دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والے والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی کو اپنے لیے انتہائی خوشی اور افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کا ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی میرے ساتھ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا دورہ بے مثال محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے عظیم الشان ترقیاتی سفر پر فخر کرتے ہیں جو شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے، مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو بھی فراموش نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو سہارا ملا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتےہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں، پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان کی جانب سے یہ عزم دہراتا ہوں کہ ہم اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان سعودی عرب شہباز شریف قومی دن وزیراعظم یوم آزادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان شہباز شریف یوم ا زادی سعودی عرب کے قومی دن انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کرتے ہیں کے ساتھ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

---فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم سے متعلق یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کے سامنے مؤقف اپنایا ہے کہ آئینی ترمیم میں مقامی حکومتوں کو اختیارات دیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
  • پاکستانی مرد خوبصورت نظر آنے کیلیے کیا کررہے ہیں؟ ایاز سموں کا بڑا انکشاف
  • پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مضبوط، دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیر اعظم
  • پاکستانی سفیر کی امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، تعلقات کے فروغ پر گفتگو
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی شام کا انعقاد
  • جموں و کشمیر کے شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اسلم خان
  • ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات;دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ
  • یورپی ملک رومانیہ کا پاکستانی شہر کے نام پر سڑک رکھنے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات