Jasarat News:
2025-11-08@08:51:53 GMT

صدیوں سے انٹارکٹیکا کی برف میں چھپی 85 نئی جھیلیں دریافت

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے پانی کی 85 نئی جھیلیں ملی ہیں۔ اس دریافت کے بعد انٹارکٹیکا میں موجود سرگرم جھیلوں کی کل تعداد 231 ہو گئی ہے۔یہ نئی جھیلیں جنوبی قطب کے قریب کئی کلومیٹر گہرائی میں موجود ہیں۔ سائنسدانوں نے یورپی خلائی ایجنسی کے کریو سیٹ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ 10 سال کے ڈیٹا کا تجزیہ کیاجس سے ان جھیلوں کی موجودگی کا پتا چلا۔ اس سلسلے میں خلائی پیمائش کرنے والے آلے کریو سیٹ کا استعمال کیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت، حنیف گوہر کا دعویٰ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ اس انکشاف سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر کے مطابق، وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے تربیلا ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے حاصل کیے جنہیں لیبارٹری میں جانچنے کے بعد سونے کی موجودگی ثابت ہوئی۔

نتائج کی بنیاد پر تخمینہ لگایا گیا کہ ڈیم کی مٹی میں موجود سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 636 ارب ڈالر ہے، جو پاکستان کا قومی قرضہ ختم کرنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ واپڈا کو خود مکمل کرنا چاہیے، تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ان کی کمپنی اس میں سرمایہ کاری کرنے، سونا نکالنے اور حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:

حنیف گوہر کے مطابق ان کی ٹیم نے ہالینڈ، ایمسٹرڈم اور کینیڈا کے ماہرین سے بات چیت مکمل کر لی ہے اور اگر حکومت اجازت دے تو منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی ایئر لائن ’ایئر کراچی‘ کے حوالے سے بھی اعلان کیا کہ اس کی اندرونِ ملک پروازیں 23 مارچ 2026 سے شروع کی جائیں گی۔

’ابتدائی مرحلے میں 3 سے 5 ایئربس طیاروں پر مشتمل بیڑا متعارف کرایا جائے گا، جبکہ کامیاب آپریشن کے ایک سال بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر کراچی ایمسٹرڈم تربیلا ڈیم حنیف گوہر سونا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری قومی قرضہ کراچی ایئر کراچی پریس کلب کینیڈا ہالینڈ

متعلقہ مضامین

  • خلا میں باربی کیو پارٹی! چینی خلانوردوں نے چکن ونگز گرل کر ڈالے
  • یونان اور البانیہ کی سرحد پر مکڑیوں کا سب سے بڑا جالادریافت
  • چینی خلانوردوں کی خلا میں باربی کیو پارٹی!
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت،حنیف گوہر کا دعویٰ
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت، حنیف گوہر کا دعویٰ
  • گرین لینڈ، برف کے نیچے چھپی عالمی طاقتوں کی جنگ
  • چینی خلابازوں کی واپسی مؤخر، خلائی ملبے کے ممکنہ ٹکراؤ کا شبہ
  • یونان-البانیہ کی سرحد پر مکڑیوں کا ممکنہ دنیا کا سب سے بڑا جال دریافت
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسلامک چیمبر کے اشتراک سے ہونے والے ڈائیلاگ ود ڈپلومیٹس سیشن کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،البرکہ بینک پاکستان کے صدر عاطف حنیف، اسلامک چیمبر کے
  • 10 کھرب سورجوں جتنی روشنی، اب تک کا سب سے طاقتور بلیک ہول دھماکا دریافت