data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خورف کا کہنا ہے کہ بیرونی دباؤ کے باوجود غیرجانبداری برقرار رکھنے پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں،یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی نہیں چاہتے کہ روس یوکرین جنگ ختم ہو۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،کشمیر پاکستان بھار ت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے تو وہ افغانستان کے منجمد10ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روسی جارحیت پر پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کریں گے، ٹرمپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-01-22

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے مزید جارحیت کی تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی جنگی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس پر نیٹو اور یورپی یونین نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب ماسکو نے
خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔ اطالوی ایف-35 طیارے، جو نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کا حصہ ہیں، سویڈن اور فن لینڈ کے طیاروں کے ساتھ مل کر روسی جہازوں کو روکنے کے لیے فضا میں بھیجے گئے۔ ایسٹونیا نے اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی
  • پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، سعودی سفیر
  • یوکرینی صدر کا امریکی ایلچی سے ڈرون اور ہتھیاروں پر تعاون بڑھانے پر زور
  •   روس کا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • اسپیکٹرم کیا اور پاکستان میں اس پر تنازع کیوں، اس کا انٹرنیٹ اسپیڈ سے کیا تعلق ہے؟
  • روسی جارحیت پر پولینڈ اور بالٹک ممالک کا دفاع کریں گے، ٹرمپ
  • اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کُل ہیں، شرجیل میمن
  • روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ٹیچنگ اسپتال کا دورہ‘ دو طرفہ تعاون پر زور
  • اوورسیز پاکستانی ملک کے وہ عظیم سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں، وزیراعظم