data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چینی ،آٹا سمیت دیگر اشیا ضرورت کی قیمتوں ہوش رہا اضافہ انتظامیہ خواب خروش میں،غریب سفید پوش عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی ناممکن ہوگئی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ریٹ سے بھی زیادہ 50کلو کا بیگ 550روپے مہنگا ہولسیل مارکیٹ میں فروخت ہونے لگاجبکہ آٹے میں 36روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ضلعی انتظامیہ نے بھی چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے غریب بے سہارا عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یارومددگار چھوڑ دیا بتایا جاتا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے 16 جولائی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن محض ایک دکھاوا ثابت ہوا۔ کاغذوں پر تو مقررہ نرخ واضح ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ مارکیٹ کا کوئی دورہ تک نہیں کیا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور وزیر خوراک صرف فوٹو سیشن اور نمائشی دوروں میں مصروف ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی جا رہی ہے بلیک مارکیٹ میں چینی من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ مبینہ سیٹنگ نے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے عوامی حلقوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومتی نمائندے اپنے ہی جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کروا سکتے تو عوام کو دھوکے میں کیوں رکھا جا رہا ہے ۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین کا امریکی اشیا پرعائد اضافی ٹیرف 1سال کیلئے معطل کرنیکا اعلان

 

 

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین نے رواں سال اپریل میں امریکی سامان پر عائد کیے گئے اضافی 24 فیصد ٹیرف (محصولات) ایک سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کہا ہے کہ وہ 10 فیصد محصولات برقرار رکھے گا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’یومِ آزادی‘کے محصولات کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چین کے ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 10 نومبر سے کچھ امریکی زرعی اجناس پر عائد کیے گئے 15 فیصد تک کے محصولات کو ہٹا دے گا۔

یہ فیصلہ مارچ 2025 میں جاری کردہ اس بیان کے حوالے سے کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا زرعی خریدار کن امریکی درآمدات پر ٹیکس لگانا شروع کرے گا،تاہم اس کٹوتی کے باوجود امریکی سویابین خریداروں پر اب بھی 13 فیصد ٹیرف لاگو رہے گا جس میں 3 فیصد کا پہلے سے موجود بنیادی محصول بھی شامل ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے امریکی سویابین اب بھی برازیل کے متبادل کے مقابلے میں خریداروں کے لیے بہت مہنگے ہیں۔

2017 میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے اور پہلی امریکا۔چین تجارتی جنگ کے آغاز سے قبل سویابین امریکا کی چین کو سب سے بڑی برآمد تھی جبکہ دنیا کے سب سے بڑے زرعی خریدار نے 2016 میں 13 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے سویابین خریدے تھے،تاہم چین نے اس سال امریکی فصلوں کی خریداری میں کافی حد تک کمی کی ہے جس کے نتیجے میں امریکی کسانوں کو اربوں ڈالر کے برآمدی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔

کسٹمز کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2024 میں چین نے اپنی مجموعی سویابین درآمدات کا صرف 20 فیصد امریکا سے خریدا جو 2016 میں 41 فیصد تھا۔

گزشتہ ہفتے سرمایہ کاروں نے دونوں ممالک کے درمیان کچھ اطمینان کا اظہار کیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جنوبی کوریا میں ملاقات ہوئی ،اس سے یہ خدشات کم ہو گئے تھے کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں تجارتی جنگ کے حل کے لیے جاری مذاکرات کو ختم کر سکتی ہیں، ایک ایسی جنگ جس نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ۔

ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس نے ملاقات کے بارے میں فوری طور پر اپنی تفصیلات جاری کیں لیکن چینی فریق نے اس بات پر کوئی مفصل بیان جاری نہیں کیا۔

چین کی سرکاری کمپنی سی او ایف سی او نے اجلاس سے ایک دن پہلے امریکا سے 3سویابین کارگو خریدے تھے جسے تجزیہ کاروں نے ایک خیر سگالی کے اشارے کے طور پر دیکھا تھا، یہ بیجنگ کی جانب سے تجارتی کشیدگی میں کسی غیر مستحکم اضافے سے گریز کی خواہش کی علامت تھا۔

کچھ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سویابین کی تجارت کے جلد معمول پر آنے کے امکانات کم ہیں۔ایک بین الاقوامی تجارتی کمپنی کے تاجر نے کہا کہ ہمیں توقع نہیں کہ اس تبدیلی کے بعد چین کی جانب سے امریکی مارکیٹ میں کوئی خاص طلب پیدا ہو گی، برازیل کی قیمتیں امریکا سے سستی ہیں اور غیر چینی خریدار بھی برازیلی کارگو خرید رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت
  • حیدرآباد ، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لحاف گدوں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے
  • عوام ڈینگی وائرس کے پھیلائو کے خاتمے کیلیے تعاون کریں
  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • 2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ
  • اسموگ میں اضافہ کرنےوالی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل
  • پیما کا دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش
  • کمشنر حیدرآباد کا گورنمنٹ اسکول قاسم آباد کا دورہ، طلباء سے ملاقات
  • چین کا امریکی اشیا پرعائد اضافی ٹیرف 1سال کیلئے معطل کرنیکا اعلان
  • زہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ خاموش مجاہدہ کون ہے؟