رائیونڈ ،ریسکیو اہلکارروئی کی دکان میں لگنے والی آگ کو بجھانے میںمصروف ہیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-24
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دنیائے طب میں انقلاب، جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی جزوی بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: سائنسدانوں نے ایک حیران کن پیش رفت کے ذریعے انسانی جسم میں نصب کیے جانے والے کمپیوٹر چِپس کی مدد سے بینائی کی جزوی بحالی ممکن بنا کر طب کی دنیا میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق، سائنس اور طب کے امتزاج سے اب ایسی ٹیکنالوجی سامنے آئی ہے جو کھوئی ہوئی بینائی کو جزوی طور پر واپس لانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس تحقیق نے بین الاقوامی طبی حلقوں میں گہری دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ رپورٹ میں 87 سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کی مثال دی گئی ہے جو عمر رسیدگی سے متعلق آنکھوں کی بیماری ایج ریلیٹڈ میکولر ڈی جنریشن (AMD) کا شکار ہو کر اپنی مرکزی بینائی سے محروم ہو چکی تھیں۔
امریکی شہر سان فرانسسکو میں قائم کمپنی سائنس کارپ نے “پریما” (PRIMA) نامی ایک جدید اور تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس نظام میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک انتہائی باریک مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے جو روشنی کے سگنلز کو دماغ تک پہنچا کر جزوی طور پر بصارت کو بحال کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ مستقبل میں لاکھوں نابینا افراد کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتا
ہے۔