Jasarat News:
2025-09-26@03:51:19 GMT

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے 2007 ء کی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی فنڈنگ اسکیم میں ملوث ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد نکولس سرکوزی جنگ عظیم دوم کے بعد جیل جانے والے پہلے فرانسیسی سربراہ مملکت بن جائیں گے۔ عدالت نے انہیں مجرمانہ سازش کے الزام میں مجرم قرار دیا، تاہم کرپشن اور ذاتی طور پر غیر قانونی فنڈز وصول کرنے کے الزامات سے بری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹرز ایک ماہ کے اندر سرکوزی کو مطلع کریں گے کہ انہیں کب جیل بھیجا جائے گا اور اگر سرکوزی نے اس فیصلے پرا پیل کی تب بھی یہ فیصلہ برقرار رہے گا۔ 70 سالہ نکولس سرکوزی پر ایک لاکھ یورو (ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور انہیں سرکاری عہدہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انہیں اس سے قبل بھی 2مقدمات میں بھی سزا سنائی جاچکی ہے تاہم وہ جیل جانے سے بچے رہے۔ سز ا سننے کے بعد عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرکوزی نے اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے نہایت سنگین ہے۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ جرائم غیر معمولی سنگینی کے حامل ہیں اور شہریوں کے اعتماد کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔ تاہم عدالت نے پراسیکیوشن کے اس موقف کو نہیں مانا کہ سرکوزی نے براہِ راست غیر قانونی فنڈنگ کے فائدہ اٹھایا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نکولس سرکوزی

پڑھیں:

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عاید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250926-08-26

 

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عاید کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عاید کی گئی۔ سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرکے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مانیٹرنگ ڈیسک گوہر ایوب

متعلقہ مضامین

  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عاید
  • ماتلی،بارش نے سابق بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
  • سابق فرانسیسی صدر کو لیبیا سے غیر قانونی فنڈنگ پر 5 سال قید اور بھاری جرمانہ
  • فرانس کے سابق صدر کو قذافی فنڈنگ کیس میں 5 سال قید کی سزا
  • فرانسیس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا
  • کیا امریتا راؤ شاہ رُخ خان کی وجہ سے کم فلموں میں نظر آئیں؟
  • فلسطینی کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر کو پولیس نے روک لیا
  • نیویارک: فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر پیدل سفر پر مجبور
  • فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز، “بیلن ڈی اور” فرانسیسی کھلاڑی نے جیت لیا