خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو رقوم کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ انسدادِ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق چمکنی دھماکے میں ملوث ملزمان کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جو اس سلسلے میں سرگرم تھا۔

رپورٹ کے مطابق غیرملکی خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ رقم بھیجی گئی، جہاں اسے پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے لاہور اور کرک منتقل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کوئٹہ، کرک، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو 22 سالہ غیرملکی خودکش بمبار عمران گولیف نے پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کا اصل ہدف ایک اہم سیاسی و مذہبی شخصیت تھی۔ حملہ آور گزشتہ سال 24 اپریل کو نجی پرواز سے اسلام آباد پہنچا، دو دن اسلام آباد اور دو دن لاہور میں قیام کے بعد دیگر ساتھیوں کے ساتھ سرگرم ہوا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق غیرملکی حملہ آور کے چار ساتھی اب بھی پاکستان میں موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ نیٹ ورک کے سات دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

فرانس کے سابق صدر کو قذافی فنڈنگ کیس میں 5 سال قید کی سزا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے 2007 کی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی فنڈنگ اسکیم میں ملوث ہونے پر عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد نکولس سرکوزی جنگِ عظیم دوم کے بعد جیل جانے والے پہلے فرانسیسی سربراہ مملکت بن جائیں گے۔

عدالت نے سرکوزی کو مجرمانہ سازش کے الزام میں مجرم قرار دیا جبکہ   کرپشن اور ذاتی طور پر غیر قانونی فنڈز وصول کرنے کے الزامات سے بری کردیا۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹرز ایک ماہ کے اندر انہیں مطلع کریں گے کہ کب جیل بھیجا جائے گا اور اگر انہوں نے اپیل بھی کی تو یہ فیصلہ برقرار رہے گا۔

70 سالہ سرکوزی پر ایک لاکھ یورو (تقریباً ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور انہیں مستقبل میں کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سرکوزی کو اس سے قبل بھی دو مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے لیکن وہ جیل جانے سے بچ نکلے تھے،  اس بار انہیں قید کی سزا کے ساتھ براہِ راست جیل جانے کا سامنا ہے۔

سزا سننے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نکولس سرکوزی نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپیل کریں گے، یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے نہایت سنگین ہے۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ یہ جرائم “غیر معمولی سنگینی” کے حامل ہیں اورشہریوں کے اعتماد کو نقصان پہنچانے والے ہیں،  عدالت نے پراسیکیوشن کے اس مؤقف کو تسلیم نہیں کیا کہ سرکوزی نے براہِ راست غیر قانونی فنڈنگ سے ذاتی فائدہ اٹھایا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف
  • ظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش
  • پاکستان میں ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہوگیا،ای پی بی ڈی کا انکشاف
  • سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونگے
  • اسلام آباد ،سی ڈی اے ورکرز سبزی فروٹ منڈی میں جمع ہونے والے کچرے کو مشین کے ذریعے اٹھا رہے ہیں
  • بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • تبوک: سعودی عرب میں جزیرہ عرب کی قدیم ترین بستی کے ہونے کا انکشاف
  • فرانس کے سابق صدر کو قذافی فنڈنگ کیس میں 5 سال قید کی سزا
  • پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن ثاقب