data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام شہر میں برائیلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی شہریوں کو ریلیف فراہم نہ ہو سکا منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوتا جارہا ہے اورپرائیز کنٹرول اتھارٹی بالکل غیر فعال ہو چکی ہے اورشہریوں منافع خور پر چھوڑ دیا گیا ہے اس وقت منافع خور معافیہ برائیلر مرغی کے گوشت کے دام من مانے وصول کررہے ہیں سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے زندہ برائیلر مرغی کا ریٹ 286 روپے فی کلو کمی تک آنے کے باوجود شہر بھر میں برائیلر مرغی کا گوشت 550 سے لے کر 600 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مرغی فروشوں کو گوشت 438روپے فی کلو مل رہا ہے جو فی کلو پر 162 سے 112 روپے فی کلو پر ناجائز منافع وصول کیا جارہا ہے جبکہ کسی دوکان پر کوئی ریٹ لسٹ نظر نہیں آتی جو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیہی نے شہریوں کو منافع خور معافیہ کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے اور منافع خور معافیہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اس مہنگائی کے دور میں پہلے ہی غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو پیٹ پانے کے لیے پریشانیوں میں سامنا ہے جو کہ منافہ خور معافیہ نے مزید پریشانیوں میں مبتلا دیا ہے اور ٹنڈوجام شہر میں کسی بھی چیز کی قیمتوں میں کمی ہو جائے تو اوسے کم نہیں کیا جاتا جبکہ کے اضافہ ہونے فوراًر ریٹ بڑھا دیئے جاتے ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوجام شہر میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کروا کر منافہ خور معافیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے اسی طرح رمضان المبارک میں بڑے اور چھوٹے کے گوشت میں جو اضافہ ہوا تھا۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کمی میں برائیلر مرغی خور معافیہ منافع خور کے گوشت ہے اور فی کلو

پڑھیں:

اسلام آباد: امریکی سفیر نیلی اے بیکر لوک میلہ 2025ء کے موقع پر لگائے گئے اسٹال سے جوتا خرید رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-27

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنیکا حکم‘عوام کا تحفظ یقینی بنائیں‘حکام
  • آج سوگ کا دن، 27ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی، بیرسٹر گوہر
  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے قدیم گھر خرید لیا، قیمت نے سب کو حیران کردیا
  • اسلام آباد: امریکی سفیر نیلی اے بیکر لوک میلہ 2025ء کے موقع پر لگائے گئے اسٹال سے جوتا خرید رہی ہیں
  • ’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات
  • ڈاکٹر نبیہا کی شادی اور مہنگے لہنگے کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
  • ٹنڈو جام: علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کیخلاف احتجاج
  • دباؤ، دھمکیوں اور زبردستی ترامیم منظور کرانا پارلیمانی وقار کی توہین ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
  • راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
  • عوام پر بھاری بوجھ، بغیر منظوری 40 لاکھ مہنگے میٹرز کی تنصیب پر نیپرا برہم