اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز

کابل: (آئی پی ایس) افغانستان نے پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
افغان عبوری حکومت کے ترجمان حمد اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔

حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ افغانستان بدعنوانی، منشیات اور ہر قسم کے ناپسندیدہ امور کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، افغانستان تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، کابل کی پالیسی باہمی اعتماد، مثبت روابط اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی ہے۔

حمد اللہ فطرت کا کہنا تھا کہ سیاسی ماہرین کے مطابق علاقائی ممالک کی افغانستان کے استحکام کی حمایت ایک موقع ہے، افغانستان اس کے ذریعے اپنے سیاسی اور اقتصادی روابط مزید مستحکم بنا سکتا ہے، کابل کا ہمسایہ ممالک کے خدشات کا مثبت جواب دینا اعتماد سازی بڑھا سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری ایشیا کپ فائنل، شائقین کےلئے ایڈوائزری جاری ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ یورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں: پاکستان تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرزمین کسی دوسرے ملک استعمال نہیں ہونے

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب

ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سمیت جن ممالک کو امریکہ اور اسرائیل سے خیر کی توقع ہے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، امریکہ برطانیہ سمیت کئی یورپین ممالک کا دامن مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتار کرنا وحشیانہ اقدام، دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء، کھانا، پینا، ادویات فراہم کرنا تھا، ان کے پاس امدادی سامان تھا کوئی اسلحہ نہیں تھا، اس پرُامن مشن میں پاکستان، تیونس، الجزائر، لیبیا، مراکش، قطر، بحرین، عمان، کویت، موریتانیا، ترکیہ، ملائیشیا، بارسلونا، جنوبی افریقہ سمیت 44 ممالک کے نمائندے شریک تھے، جس میں ڈاکٹرز، انسانی حقوق کے نمائندے، سیاست دان، صحافی و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، اس سارے عمل کو امریکی صدر ٹرمپ خاموشی سے دیکھتے رہے، امن کے علمبردار سمجھنے والے امریکی صدر نے ان کی فی الفور رہائی کے لئے اقدامات نہیں کئے، پاکستان سمیت جن ممالک کو امریکہ اور اسرائیل سے خیر کی توقع ہے وہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، امریکہ برطانیہ سمیت کئی یورپین ممالک کا دامن مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار افراد کی گرفتاری انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے، حنیف طیب
  • پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
  • دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
  • پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
  • پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی، سیریز 1-3 سے جیت لی
  • افغان وزیر خارجہ پر سفری پابندی میں عارضی نرمی، بھارت کا ممکنہ دورہ اہم پیشرفت قرار
  • بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
  • پاک افغان چیمبر اوریونان چیمبرکے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • اے پی ڈی اے کا وزیراعظم سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان