وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی وزیر امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
چارسدہ:
وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
چارسدہ میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے، ہم انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ چند لوگ محض پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود ہے اور پوری مسلم لیگ (ن) قیادت کی اولین ترجیح بھی ملک میں خوش حالی اور ترقی لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان اکیلے نہیں ہیں، وفاقی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف خود گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں سیلاب اور اس کے بعد پیدا پونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ
پڑھیں:
شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری