کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرّم پرویز نے یکم اکتوبر بروز بدھ حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر کو رحیم یار خان میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔
عرس کی تقریبات میں مذہبی اجتماعات، محفلِ نعت، قوالی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہونگی، جو ہزاروں عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں تاکہ وہ اس مقدس صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کریں۔
کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
حضرت خواجہ غلام فرید صوفی شاعر تھے جو اپنی گہری روحانی شاعری کے لیے بہت عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: جھگڑے کے دوران دوست نے دوست کو قتل کردیا
کراچی:موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست کو چھری مارکر قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کامران کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔