انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد +کراچی(نمائندہ خصوصی +کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی جائیگی۔ کچھ عناصر نے اس توسیع کو حالیہ سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ ایف بی آرنے واضح طور پرکہا ہے یہ رپورٹس غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر حکام نے کہا آئی آر آئی ایس کا نظام سست ہونے کی تجویز کرنے والی رپورٹس بھی بے بنیاد ہیں۔ ایف بی آر کا آئی آر آئی ایس پلیٹ فارم مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز، تمام فائل ورک اور دفتری امور ڈیجیٹلائز ہوں گے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای آفس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ تمام فائل ورک اور دفتری امور ڈیجیٹلائز ہوں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ بھی شریک ہوئیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ کے لیے اینالیٹیکل ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا، مقدمات کے نمٹانے اور زیرِ التواء کیسز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ہو گی۔سپریم کورٹ کا تمام فائل ورک اور دفتری امور ڈیجیٹلائز ہوں گے، ججز کے لیے خصوصی کیس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔عدالتی نظام میں شفافیت اور بر وقت انصاف یقینی بنایا جائے گا۔
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے رابطہ
مزید :