پشاور:

پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی۔

صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ کامیاب جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس میں جلسے کے انتظامات اور دورانِ جلسہ پیش آنے والے افسوسناک واقعات، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک، پولیس تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ضلع پشاور تنظیم نے میڈیا پر بعض افراد کی جانب سے دیے گئے تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جلسے کے انتظامات، اسٹیج ذمہ داری، اسٹیج لسٹنگ اور اختیارات ضلع پشاور تنظیم کے پاس نہیں تھے، ما سوا ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے جس پر کابینہ کا ایک رکن موجود تھا۔

اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ جلسہ گاہ میں ناقص انتظامات اور پولیس کے رویے کی وجہ سے کارکنان اور مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ضمن میں مزید تحقیقات کے لیے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری قادر نواز کی سربراہی میں تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سینئر نائب صدر عامر سہیل خلیل اور نائب صدر رفیع اللہ شامل ہیں۔

 کمیٹی اپنی سفارشات ضلعی تنظیم کو پیش کرے گی جو بعد ازاں پارٹی اراکین کے مابین پبلک کی جائیں گی۔  تنظیم نے واضح کیا کہ مستقبل میں ضلع پشاور میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کی ذمہ داری صرف ضلعی تنظیم پر عائد ہوگی اور متعلقہ  پارلیمنٹیرینز و صوبائی و حکومتی عہدیداران کی مکمل حمایت اور معاونت انکو میسر ہوگی۔ بصورت دیگر مشاورت کے بغیر کسی بھی سرگرمی کے ناکام ہونے کی ذمہ داری پشاور تنظیم پر ڈالنا ناقابلِ برداشت ہوگا۔

مزید برآں اجلاس میں جلسہ کے دوران میئر تحصیل متھرا کی جانب سے کارکن کے ساتھ  نامناسب سلوک کی مذمت کی گئی جبکہ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات چاہے وہ کسی بھی شخصیت کی جانب سے سرزد ہوں، ناقابل برداشت تصور کی جائے گی، اراکین نے مئیر کی  کارکن کے گھر آمد اور ان سے معذرت کا خیر مقدم بھی کیا۔ 

آخر میں ضلع پشاور تنظیم نے ملک بھر سے آنے والے تمام مہمانوں سے دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ضلع پشاور تنظیم تحریک انصاف اجلاس میں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع