پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر
عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ
پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا آج بروز منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی ہے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت جاری کی اور پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان کا پیغام پارلیمانی پارٹی کو پہنچایا جبکہ اجلاس میں وادی تیرا میں شہید ہونے والے معصوم بچے اور خواتین کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائل کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی۔اجلاس میں ملک بھر میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا جبکہ تمام ارکان اسمبلی کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کاروائیوںیں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی۔پی ٹی آئی کی کمیٹی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں جاری فلڈ ریلیف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں عمران خان اور پارٹی قیادت و رہنماوں کے خلاف جعلی مقدمات پر اظہار تشویش اور پارلیمانی پارٹی نے انہیں جعلی قرار دیتے ہوئے مقدمات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ پشاور کے کامیاب جلسہ پر تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سمیت تمام قیادت کو مبارکباد پیش کی گئی۔تحریک انصاف نے سپریم کورٹ بار کے ائندہ انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے بارز کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تحریک انصاف کا تشویش کا اظہار کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف اڈیالہ جیل کے باہر پارلیمانی پارٹی عوامی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی ا ئی کا اظہار کی ہدایت کا فیصلہ کیا گیا کہا گیا کی گئی
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔
مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔
فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم