عمران کی صحافی سے بدیمیزی کیخلاف مذمتی قراردار منظوعر : پی ٹی آئی ہنگا مہ ‘ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان کی صحافی کے ساتھ بدتمیزی، سوشل میڈیا پر صحافیوں کے ہراساں کرنے اور ٹرینڈ چلانے پر ایوان میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن ملک ابرار احمد، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان خواجہ اظہار الحسن اور امین الحق نے مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے قومی اسمبلی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ یہ احتجاج پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ایک سوال کے جواب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور گالی گلوچ کرنے کے تناظر میں کیا گیا۔ واک آؤٹ کے دوران صحافیوں نے کہا کہ ایسے رویے سے صحافیوں کی تضحیک اور پارلیمانی اقدار کو مجروح کیا گیا ہے، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پی آر اے کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کے ساتھ باعزت اور شائستہ رویہ اپنایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صحافیوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو ہدایت دی کہ وہ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کریں اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کریں۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس 10 اکتوبر 2025ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا میری خواہش ہے کہ اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہیں۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی جیند اکبر کے والد اور مولانا غفور حیدری کی ساس کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی نے ملک میں کاروباری سہولتوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ’’آسان کاروبار بل 2025‘‘ کی منظوری دے دی۔ ان ترامیم میں کاروباری رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے، سرمایہ کاروں کیلئے قانونی رکاوٹوں میں کمی اور چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروباروں کو خصوصی سہولتیں دینے جیسے نکات شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان مسلسل شور شرابہ اور احتجاج کرتے رہے۔ سابق فاٹا میں آپریشن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 ہزار سے زائد لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ اس ایوان میں کھڑے ہو کر خوارج کے حق میں احتجاج اور تقریریں کر رہے ہیں، اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع نے کہا کہ ان لوگوں نے 2022ء میں افغانستان سے طالبان اور دہشت گردوں کو لا کر آباد کیا اور اب وہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ ان کو سپورٹ کر رہے ہیں، ایسے نام نہاد نمائندوں کا نوٹس لیا جائے، ان کی صوبائی حکومت دہشت گردوں کو فنڈنگ کر رہی ہے، یہ قوم اور شہداء کے ساتھ زیادتی اور مذاق ہے، کیا آپ ایک اور 9 مئی چاہتے ہیں؟۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آبادکے سیکٹر ای 12، سی 13، سی 14، سی 15، سی 16 اورایچ 16میں اراضی مالکان کو ادائیگیوں کا عمل تیز کیا جائے گا، مجموعی طورپر 3611 افراد میں سے 3301 متاثرین کو ادائیگیاں ہوچکی ہیں اور 250 کو ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آبادکے سیکٹر ای 12، سی 13، سی 14، سی 15، سی 16 اور ایچ 16میں اراضی مالکان کو ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق انجم عقیل خان کے توجہ مبذول نوٹس پر وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے ایوان کوبتایا کہ اراضیوں کے مالکان کو ادائیگیوں کا عمل طویل ہوتا ہے۔ سپیکر نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاق اور صوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔ سروے کے نتیجہ میں تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ سیلاب کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحصیل کمالیہ، تحصیل پیرمحل، تاندلیانوالہ اور چیچہ وطنی میں این ڈی ایم اے کی کارگردگی سے متعلق محمد ریاض فتیانہ کے توجہ مبذول نوٹس پر وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے این ڈی ایم اے بھرپورکوشش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے ساتھ رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک ہونے کی باعث سپیکر قومی اسمبلی اب قائم مقام صدر ہونگے ،
آئین کے آرٹیکل 49 کی شق دو کے تحت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر ہونگے،
سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے سردار ایاز صادق کے بطور قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
سپیکر قومی اسمبلی صدر پاکستان کی واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف اسرائیلی فنڈنگ سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں مہم چلائے جانے کا انکشاف وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی اسلام آباد: آرچرڈ اسکیم میں تجاوزات ہٹانے کا حکم معطل، رہائشیوں اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی کی شرط پر تمام یرغمالیوں کی رہائی کےلئے تیار ہیں؛ حماس عوامی مفاد ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرینگے، و زیراعظم کا عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم