لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس منگل کو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیااور سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی نے نجی سیکٹر کے 3 سپشل اکنامک زونز میں توسیع اور ایک سول انٹر پرائز زون کی منظوری دی۔منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد سرمایہ کاری بورڈ بھجوائی جائیں گی۔توسیعی سپیشل اکنامک زونز میں الیکٹرانکس،ہوم اپلائنسز، فوڈ،سیمنٹ اور دیگر منسلک انڈسٹری لگے گی جس سے روزگار کے 26 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کی سب کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔یہ ذیلی کمیٹی سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی اپیلیں سنے گی اور ان کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔ وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،صنعت کاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے،صوبے میں سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول کے باعث صنعتی مراکز میں تیزی سے نئے کارخانے لگ رہے ہیں اور یہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلئے سرمایہ کاری کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پہلی مرتبہ بہاولپور انڈسٹریل سٹیٹ میں بھی کارخانے لگنے جارہے ہیں،وہاڑی۔ ملتان روڈ کی تعمیر سے انڈسٹریل سٹیٹ وہاڑی آباد ہوگی،رحیم یار خان کا ایئرپورٹ آپریشنل ہونے سے وہاں کی انڈسٹریل سٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کےلئے وفاقی حکومت سے بات کی گئی ہے،دیگر غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے علاوہ سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی یہاں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے اور انہیں ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاری کی تمام ضروری سہولیات دی جارہی ہیں۔ ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد نے بریفنگ میں بتایاکہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کےلئے 20 سپیشل اکنامک زونز موجود ہیں،سرکاری شعبے میں 8 اور نجی شعبے میں 12 خصوصی اقتصادی زونز ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ عمران خاور، ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ محکموں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابوذر شاد،ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ اور ایوان صنعت و تجارت چمن کے صدور وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ چوہدری شافع حسین

پڑھیں:

حیدرآباد: سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم فوڈپوائنٹ پر حفظان صحت اصولوں کی پاسداری کا جائزہ لیتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
  • یکجہتی :غزہ مارچ کی تیاریاں تیز،عوامی رابطہ مہم جاری،توفیق الدین صدیق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
  • وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے اہم اجلاس
  • 100 فیصد سپیشل الاؤنس !ملازمین کیلئے بڑا اعلان
  • پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
  • حیدرآباد: سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم فوڈپوائنٹ پر حفظان صحت اصولوں کی پاسداری کا جائزہ لیتے ہوئے