وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، سید نوید قمر کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پربیٹھنا مشکل ہوگا۔
اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے، آپ خوش نہ ہوں۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سیلاب کی صورتحال سے گزر رہا ہے، میرے حلقے میں بھی سیلاب کی صورتحال ہے، لوگ لیڈر شپ کے طرف دیکھ رہے ہیں، لوگ مدد اور ریلیف کے لیے دیکھ رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دن میں جو بیانات آئے وہ مناسب نہیں، بلاول بھٹو نے وزیر اعلی پنجاب اور حکومت کی تعریف کی، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر دکھ ہوا۔سید نوید قمر نے کہا کہ ہمارا پانی، کیا مطلب ہمارا پانی ، ہمیں عزت دیں اور لوگوں کا سوچیں، ہمیں کوئی فیس نہیں ملی کہ حکومتی بینچز پر بیٹھیں۔اپوزیشن ارکان نے کہا کہ بالکل آپ لوگ اپوزیشن بینچز پر آ جائیں، ہمت کریں۔سید نوید قمر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہم ادھر ہی آ کر بیٹھ جائیں، اس پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے ڈیسک بجائے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں گرماگرمی چلتی رہتی ہے، اپوزیشن خوش نہ ہو، یہ گھر کا معاملہ ہے، جو گھر میں ہی حل کرلیا جائے گا۔اپوزیشن کے ایوان میں احتجاج اور شورشرابے کے دوران اسپیکر نے اجلاس 3 اکتوبر کو صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید نوید قمر پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی: مریم نواز
—فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو جواب دوں گی، پنجاب کی بات وزیراعلیٰ نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا۔
مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب آگیا تو مانگنا شروع کردو، پنجاب کے پاس وسائل ہیں، باقی تمام صوبوں کے پاس بھی یکساں وسائل ہیں، وہ کہاں جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل سے لاکھوں سیلاب متاثرین کو گھروں میں آباد کریں گے، کبھی لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہوں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے تو تکلیف ہو جاتی ہے، پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا۔