لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر  احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے معین ریاض قریشی کو نامزد کیا ہے۔ 

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمدخان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔ 

واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمدخان بچھر کی سزا اور  نااہلی کے بعد سے  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔

ویڈیو: چین-امریکہ تجارتی مذاکرات، کیا کوئی نتیجہ نکلا؟ ٹک ٹاک کی قسمت کا کیا فیصلہ ہوا؟ آپ بھی جانیے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

 

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
  • جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد
  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
  • اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائیگا،اپوزیشن اتحاد
  • 27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
  • بیرسٹر سلطان محمود  نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف نہیں لیں گے
  • نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے
  • شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخوارست، پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی طلب