Nawaiwaqt:
2025-11-18@23:23:46 GMT
پی ٹی آئی کے معین ریاض پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے معین ریاض پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیئے گئے۔ ملک احمد بھچھر کی نااہلی کے بعد سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ملک احمد بھچر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں، انہیں پارٹی کی تائید حاصل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ارکان صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی اراکین سینیٹ، قو می و پنجاب اسمبلی کو مظاہرہ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، اپوزیشن اتحاد 27 ویں آئینی ترمیم اور بانی پی ٹی آئی کیسز نہ لگانے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔