مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، ہم اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں۔
سید نوید قمر کے نکتہ اعتراض کے ساتھ ہی پی پی پی ارکان نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر وزیر اعلی پنجاب کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت کرتے ہیں، ہمارے بڑے ایک ساتھ بیٹھ کر مسئلے حل کرلیں گے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے پہلے اپنی نشستوں پر احتجاج شروع کیا اور اسپیکر ڈائس کی طرف بڑھنا شروع کیا تو اسپیکر نے اجلاس جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔
محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پی ٹی آئی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی عوامی اسمبلی لگائی، سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر کے فرائض سرانجام دیے اور ارکان نے تقاریر کیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قراردادیں پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا، قراردادوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ابتدا یا انتہا دونوں صورتوں میں کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی قراردادوں میں شمع جونیجو کی خفیہ دستاویزات تک رسائی کا مطالبہ کیا گیا، اسی طرح بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی جاری تھی کہ پی پی پی کے سینئر رہنما سید نوید قمر اس میں پہنچ گئے، پی ٹی آئی ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریر کرنے کی دعوت دی مگر وہ کچھ دیر بعد ہی اسپیکر آفس چلے گئے، عوامی اسمبلی کا اجلاس جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی ارکان نے کرنے کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اس لئے ہم صرف ڈار کی تقریر سننے آگئے تھے ۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی نے صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی واک آؤٹ جاری رکھے گی۔
ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار
مزید :