خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان گروپ کے خلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک اور 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن شروع کیا جس میں اب تک فتنۃ الہندوستان نامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوچکے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو زہری اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے بارے میں ٹھوس اطلاعات ملی تھیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جب کہ علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نہ صرف چھپے بیٹھے تھے بلکہ مقامی آبادی کو خوف زدہ کرنے کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ انہی رپورٹس کی بنیاد پر فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا، جس میں زمینی دستوں کے ساتھ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تیار شدہ آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرنیڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز نے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب ایک بڑی آئی ای ڈی کو بھی کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، جس سے علاقے میں کسی بڑے سانحے کو بروقت ٹال دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ فتنۃ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن صرف زہری تک محدود نہیں رہے گا بلکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں کی سرکوبی اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے کارروائی جاری ہے اور کسی بھی قیمت پر دشمن کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز نے
پڑھیں:
قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔