سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن پہلے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گاؤں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔ اس کارروائی کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ محض دو روز قبل، 27 ستمبر 2025 کو باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

وہاں خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا بارودی مواد بچوں کے ہاتھ لگ گیا، جس سے کھیلتے ہوئے وہ اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار بچے شہید جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ وہی علاقہ ہے جہاں کچھ ہفتے پہلے خوارج کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اسی مکروہ حربے کے تحت وہ معصوم بچوں کو اپنی چالوں میں الجھا کر خطرناک بارودی مواد ان کے قریب چھوڑ جاتے ہیں۔ فتنہ الخوارج کا یہی شیوہ رہا ہے کہ وہ جہاد کے نام پر نہتے اور معصوم لوگوں کی جان لیتے ہیں، اور جان بوجھ کر گولہ بارود سول آبادی کے قریب چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان کم سن بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج بارودی مواد کی جانب سے چھوڑے گئے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار