کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کوئٹہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: (آئی پی ایس) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملےمیں 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور بھی ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، سب مارے گئے ہیں، بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بتایا گیا کہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، ایف سی کی بھی نفری موقع پر موجود ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قبل ازیں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی، تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی حملے کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا، اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کےقریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئٹہ میں جہنم واصل فورسز نے ایف سی
پڑھیں:
’ذاتی مفادات کےلیے بدکاری‘،خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔
ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں، میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
مذہب کے نام پر دہشت ، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔