لکی مروت؛ پولیس آپریشن میں مارا گیا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر نکلا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وانڈہ امیر میں پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی، جو کالعدم ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر تھا۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقے وانڈہ امیر میں پولیس اور امن کمیٹی کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا تھا، جس کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر حکمت اللہ عرف حمزہ عرف لڑاکا سکنہ خوائیداخیل لکی سٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
کامیاب آپریشن پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان نے پولیس ٹیم اور مقامی امن کمیٹی کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ صف اول میں کردار ادا کیا ہے۔
آر پی او بنوں سجاد خان نے کہا ہے کہ لکی مروت پولیس، سکیورٹی فورسز اور عوام مل کر علاقے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات
خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، میں کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔
جارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں
خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ ؛
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں
میرا نام… pic.twitter.com/gnOc431s9X
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 17, 2025
دہشت گردی کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔
دہشت گرد احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
مزید کہا کہ فتنۃ الخوارج نوجوانوں کو جھوٹ بولتے ہیں کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔
دہشت گرد کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے، میں نے یہاں نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔
احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے بتایا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں۔