سماجی کارکن سونم وانگچک کی قیادت میں عوام نے مکمل ریاست اور چھٹے شیڈول کے تحت اضافی آئینی تحفظات کی مانگ کیلئے احتجاج کیا تھا، احتجاج اور تشدد کے بعد سونم وانگچک کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ڈویژن لداخ میں گزشتہ ہفتے ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد نافذ کرفیو جزوی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 4 گھنٹے کے لئے شہریوں کو اپنی سرگرمیاں محدود حد تک جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اس دوران دکان داروں کو اپنے کاروبار کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے پہلے بھی کرفیو میں نرمی کی تھی۔ پیر کو صرف دو گھنٹے کی رعایت دی گئی تھی، جس کا تعلق ان 4 افراد کے آخری رسومات سے تھا، جو 24 ستمبر کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک شدگان میں ایک ریٹائرڈ فوجی بھی شامل تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور دن بھر کی صورتحال دیکھ کر مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے زور دیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام میں امن و امان قائم رکھنا اور معمولات زندگی بحال کرنا ہے۔ یاد رہے کہ 24 ستمبر کو لداخ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان پُرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ مظاہرین نے بی جے پی دفتر، علاقائی سرکاری عمارتوں اور پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے آنسو گیس، لاٹھی چارج اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے۔ اس دوران 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس اور دیگر حفاظتی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ جھڑپوں کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر کے علاقے کی حفاظت کو یقینی بنایا اور انٹرنیٹ خدمات بند کر دیں، کئی عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔

سماجی کارکن سونم وانگچک کی قیادت میں عوام نے مکمل ریاست اور چھٹے شیڈول کے تحت اضافی آئینی تحفظات کی مانگ کے لئے احتجاج کیا تھا۔ وانگچک نے امن و امان قائم رکھنے اور عوام کو متحد کرنے کی کوشش کی۔ وہ مظاہروں اور 15 روزہ ہڑتال کے دوران بھی عوام سے پُرامن رویہ اپنانے کی اپیل کرتے رہے۔ تاہم ان کے بیانات کو انتظامیہ اور پولیس نے اشتعال انگیز قرار دیا اور ان پر لوگوں کو بھڑکانے کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو میں دی گئی نرمی کا پُرامن طریقے سے فائدہ اٹھائیں، کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اور تعاون جاری رکھیں۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امن قائم رکھنے اور معمولات زندگی دوبارہ بحال کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ لداخ میں حالات پر مسلسل نگرانی برقرار ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اور امن قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتظامیہ نے جھڑپوں کے اور پولیس اور ان کے بعد کے لئے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک

اسلام ٹائمز: مقررین نے پیغمبر اسلام (ص) کی نورانی تعلیمات اور سیرت کامل کو انصاف و انسانیت سازی کا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور (ص) نے اپنے اخلاق اور سیرت و کردار سے دنیائے انسانیت کو ظلم و ظلمت کی دلدل سے نکال کر انسانیت کو اسکے حقیقی مقام و منزلت سے ہمکنار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے انجمن کے صدر دفتر بڈگام میں رحمۃً للعالمین (ص) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں وادی کشمیر کی متعدد دینی شخضیات اور معززین نے شرکت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مولوی نثار حسین والو نے انجام دیئے، جن معززین نے کانفرنس میں شرکت کی اور اظہار خیال کیا، ان میں میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق، مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام، آیت اللہ سید محمد عقیل الغروی، مولانا سید یوسف موسوی وغیرہ شامل ہیں، جبکہ کانفرنس میں مولانا سید محمد حسین الموسوی، مولانا سید محمد صفوی، مولانا سید ارشد حسین موسوی، مولانا غلام محمد گلزار، ائمہ جمعہ ائمہ جماعت قصبہ بڈگام اور معزز شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایڈووکیٹ آغا سید منتظر مہدی الموسوی نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ مقررین نے پیغمبر اسلام (ص) کی نورانی تعلیمات اور سیرت کامل کو انصاف و انسانیت سازی کا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور (ص) نے اپنے اخلاق اور سیرت و کردار سے دنیائے انسانیت کو ظلم و ظلمت کی دلدل سے نکال کر انسانیت کو اس کے حقیقی مقام و منزلت سے ہمکنار کیا۔

مقررین نے کہا کہ آپ (ص) کی ولادت باسعادت کے وقت کرہ ارض بالخصوص عالم عرب میں انسانیت سوزی اور ظلم و جہالت کا دور دورہ تھا، صنف نازک کا وجود داو پر لگ چکا تھا اور جنگ و جدل عربوں کا معمول بن چکا تھا، آپ (ص) نے اپنے رحمت افشان کردار و عمل سے انہیں اپنی طرف متوجہ کیا اور ان انسانیت سوز حالات کو یکسر بدل کر رکھ دیا، احترام انسانیت، حقوق البشر اور عدل و انصاف کو پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات اور سیرت طیبہ کا نمایا پہلو قرار دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپ (ص) نے نہ صرف انسانوں بلکہ تمام حشرات الارض حتیٰ کہ جمادات کے حقوق تک مختض فرما کر رحمۃً للعالمین کا مظاہرہ کیا۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ جہاں تک مسئلہ فلسطین کا تعلق ہے، صرف وہی حل قابلِ قبول ہوگا، جسے خود فلسطینی عوام تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی کاز کے لئے مسلط شدہ یا بیرونی طاقتوں کے بنائے گئے تمام دیگر حل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ہمارا سماج بے راہ روی، اخلاقی زوال اور بڑھتی ہوئی بے حیائی جیسے مہلک امراض میں جکڑا جا رہا ہے، جو دراصل قرآن کی ہدایت اور سیرتِ نبوی (ص) سے دوری کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس بگاڑ کو روکنے کے لئے فوری اور سنجیدہ عملی اقدامات نہ کئے تو آنے والی نسلیں مزید تباہی و گمراہی کی طرف دھکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحیثیت امت اور سماج ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم قرآن و سیرتِ رسول (ص) کی طرف مراجعت کریں اور معاشرتی اصلاح کے لئے اجتماعی جدوجہد کو اپنا شعار بنائیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر آغا سید حسن  موسوی نے کشمیر میں حالیہ روٹن میٹ اسکینڈل کو ایک المناک اور شرمناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض بدعنوانی نہیں بلکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھلا کھلواڑ اور اجتماعی قتل کے مترادف ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ اس قبیح اور غیر انسانی جرم میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیئے، تاکہ آئندہ کوئی بھی سماج دشمن طبقہ عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ اس طرح کی درندگی کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کے تدارک کے لئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں، تاکہ معاشرہ اس بڑھتی ہوئی بدعنوانی، بے حسی اور غیر اخلاقی رجحان سے نجات پا سکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدہ طے پانا جمہوریت کی جیت ہے: احسن اقبال
  • مقبوضہ کشمیر، سیرت النبی (ص) کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام شریک
  • لاہور، فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ ریلی
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنیوالے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں: وزیر دفاع
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف
  • وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکرات کی خود نگرانی کا اعلان
  • آج عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، وزیراعظم آزاد کشمیر