’’بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے‘‘ گورنر سندھ نے چھ صفر کا اشارہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کردیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟
جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے لہذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح سے ناکام رہا ہے اس نے اپنی فوج کے بعد اب کرکٹ کو بھی رسو ا کرنا شروع کردیا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں ںے کہا کہ فلسطین کی صورتحال ہمارے سامنے ہیں 70 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد زخمی اور گھروں سے باہر ہیں، نیتن یاہو نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردوں سے لڑرہا ہے اور اس دہشت گردی کے تانے بانے مودی سے جاکر ملتے ہیں، فیلڈ مارشل، ایئر فورس اور نیوی چیف مبارک باد کے مستحق ہیں، انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے دو ہفتے کے دورے کے بعد آیا ہوں ، میرے اس دورے کے بعد چین سے اب تک دو کمپنیاں پاکستان آچکی ہیں، سعودیہ عرب، قطر، آذر بائیجان، ترکیہ، عمان سمیت ہر ایک ملک آج پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے ، ہر ایک صوبہ کی ترقی چاہتے ہیں اور صوبہ کی ترقی کراچی کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ہے ، آئندہ چند دنوں میں ترقیاتی کام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔
سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور
انہوں نے کہا کہ اپریل 22 کے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے اندر دہشت گردی کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی نے پوری قوم پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ یہ جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے۔ سندور کے اسباق نے فوجیوں اور شہریوں دونوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔
آپریشن کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے صرف دہشت گردوں کے اڈوں، تربیتی مراکز اور ان کے سرپرستوں کو نشانہ بنایا، کسی بے گناہ شہری کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
دوسری طرف پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو حالیہ تنازع میں بھارتی کارروائیوں سے عام شہریوں کی ہلاکت کے ثبوت پیش کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور انڈیا بھارتی فوج پاکستان