کیا سلویسٹرا اسٹالون آپ کو جانتے ہیں؟ جان ریمبو نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ہالی ووڈ کے ایکشن لیجنڈ سلویسٹرا اسٹالون کے کردار ریمبو کو نبھا کر افضل خان عرف "جان ریمبو" نے لازوال شہرت حاصل کی تھی۔
افضل خان کو اس کردار سے اتنی شہرت ملی کہ ان کا اصل نام اب کسی کو یاد نہیں بلکہ انھیں جان ریمبو کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔
گیسٹ ہاؤس ڈرامے میں افضل خان نے ایک خاکروب کا کردار ادا کیا تھا جو خود کو جان ریمبو کہتا ہے اور جان ریمبو۔۔ دی کاکروچ کلر کا ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا۔
ڈراما گیسٹ ہاؤس کے جان ریمبو کا کردار آج بھی زندہ ہے۔ افضل خان نے اس کردار کے بعد پلٹ کر نہیں دیکھا اور ڈراما سے فلم انڈسٹری میں گئے جہاں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔
انھوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن آج بھی لوگ انہیں اصل نام کے بجائے "جان ریمبو" کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب افضل خان سے پوچھا گیا کہ کیا سلویسٹرا اسٹالون انھیں جانتے ہیں؟ تو اس پر جان ریمبو نے ہنستے ہوئے کہا کہ "وہ تو سپر اسٹار ہیں، مجھے جانتے ہوں یہ ممکن نہیں، لیکن جب آپ گوگل پر ریمبو لکھتے ہیں تو ان کی تصویروں کے ساتھ میری بھی آ جاتی ہیں۔ ہو سکتا ہے اسٹالون نے مجھے وہاں دیکھا ہو!"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افضل خان
پڑھیں:
عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے: رانا احسان افضل
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔
رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔
اسلام آبادآزاد کشمیر میں جاری احتجاج کو حل کرنے...
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم آج ان معاملات پر نظرثانی کریں گے، اُمید ہے کوئی حل نکل آئے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن لوگوں کی جانیں گئیں اس کی انکوائری کرائی جائے گی۔