غزہ:

غزہ کے لیے امدادی مشن پر روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا اسرائیلی بحریہ کے نشانے پر آ گئی ہے۔ قافلے میں شامل پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ایک ویڈیو پیغام میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آج رات فلوٹیلا پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ ویڈیو میں مشتاق احمد خان نے بتایا کہ دور سے اسرائیلی جنگی جہاز نظر آنا شروع ہو چکے ہیں، جس کے بعد حملے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں، لیکن ہمارا سفر رکے گا نہیں۔

ہم غزہ سے مزید قریب ہو گئے ہیں اور اب ہمیں دور سے اسرائیلی جہاز اپنی جانب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آج رات ہم پر حملہ کیا جائے۔ میرا موبائل پہلے ہی اسرائیل نے جام کر دیا ہے لہذا اب اس ناکارہ فون کو میں سمندر برد کرتا ہوں۔
آپ سب سے یہی اپیل ہے جو میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے… pic.

twitter.com/0fHTSzokH4

— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 30, 2025

اپنے پیغام میں مشتاق احمد خان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ان کا موبائل فون جام کر دیا ہے، جس کے باعث وہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے کسی سے رابطے میں نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میرا فون جام کرسکتا ہے، لیکن غزہ کی طرف ہمارا سفر نہیں روک سکتا۔

اس جملے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا موبائل فون سمندر میں پھینک دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے ہم سمندر میں مچھلیوں کی خوراک بن جائیں یا اسرائیلی ڈرون کا نشانہ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ غزہ کی طرف سفر جاری رہے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ غزہ نہیں جا سکتے تو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے پرامن احتجاج کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل غزہ کے لیے امداد لانے والی کشتیوں میڈلین اور حنظلہ کو بھی روک لیا تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان انہوں نے

پڑھیں:

اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی سمیت تقریباً 500 افراد شامل تھے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے قافلے کی 42 کشتیوں پر قبضہ کیا اور ان کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات بند کر دیں۔ تازہ کارروائی میں کشتی “آلکاتالا” کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے گرفتار کارکنوں کو یورپ بھیج دیا جائے گا۔

فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ بھی بتایا کہ قافلے کی ایک کشتی “میرینیٹ” ابھی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور کشتی “میکینو” غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی فلوٹیلا پر حملے کے بعد بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور انہوں نے اس کارروائی پر اسرائیلی فوج کو سراہا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا نوٹس لیں، جماعت اسلامی بلوچستان
  • حیدرآباد:غزہ میں اسرائیلی مظالم، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے اور مشتاق احمد خان کی گرفتار ی کیخلاف جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت مظاہروں سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید اور جنرل سیکرٹری حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو
  • اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کے 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار
  • صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ عالمی ظلم و جبر کی نشانی ہیں، علامہ راشد سومرو
  • سابق سینیٹر مشتاق کا حراست سے قبل غزہ کے سمندر سے آخری پیغام
  • اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، مشتاق احمد سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
  • سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا
  • گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی گرفتار
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ، گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد  سمیت درجنوں کارکن گرفتار