ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔  

پیپلز پارٹی رہنما سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کریں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ سیلاب متاثرین سے متعلق ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔ 

انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو

ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، صوبہ کی سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے درخواست کی کہ نائب وزیرِاعظم کی فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں: اعجاز جاکھرانی
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
  • یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
  • ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • ایم کیو ایم کے تحفظات: وفاق کا کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
  • مریم نواز کے بیانات کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور (ن ) لیگی رہنمائوں کی بیٹھک
  • سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق
  • پیپلزپارٹی، نون لیگی راہنماؤں کی بیٹھک، مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق، ذرائع
  • ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ