پیرس میں پراسرار موت: جنوبی افریقی سفیر ہوٹل سے مردہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پیرس: فرانس میں جنوبی افریقہ کے سفیر ایمانوئلن نکوسیناتھ متھتھوا پراسرار حالات میں ایک لگژری ہوٹل کے صحن میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق 58 سالہ سفیر کو پیر کی شام لاپتہ رپورٹ کیا گیا تھا، جب ان کی اہلیہ کو ان کا ایک تشویشناک پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے معافی مانگی اور اپنی جان لینے کے ارادے کا ذکر کیا۔ اگلی صبح ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے ان کی لاش دریافت کی۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سفیر نے ہوٹل کی 22ویں منزل پر کمرہ بک کیا تھا جہاں کھڑکی کا حفاظتی لاک زبردستی کھولا گیا تھا۔ تاہم پولیس کو نہ کسی لڑائی جھگڑے کے آثار ملے اور نہ ہی کسی نشہ آور دوا یا منشیات کے شواہد ملے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ متھتھوا کو دسمبر 2023 میں فرانس میں سفیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ اس سے قبل وزیرِ پولیس اور وزیرِ کھیل و ثقافت رہ چکے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کے تحت یوکرین آئندہ دس برسوں میں فرانس سے ایک سو رافیل لڑاکا طیاروں سمیت ڈرون، ریڈار، فضائی دفاعی نظام، اسمارٹ گائیڈڈ بم اور دیگر جدید عسکری آلات خریدے گا۔
پیرس میں فرانسیسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے اس معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے یوکرین کی طویل مدتی سکیورٹی مزید مضبوط ہوگی۔
فرانسیسی صدر میکرون نے بھی اسے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک روابط میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں شامل ڈرون، انٹرسیپٹر، گائیڈڈ میزائل اور جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز کی پہلی کھیپ کی ترسیل آئندہ تین سال کے اندر شروع کردی جائے گی۔