لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے احمد خان بھچر کی نااہلی پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمد خان بچھر کی سزا اور نااہلی کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر

پڑھیں:

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد

---فائل فوٹوز 

27ویں آئینی ترمیم کے پیشِ نظر جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد کر لیے گئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق کو بھی چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا متفقہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو ججز کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • خیبر یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا الحق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
  • اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
  • جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد
  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف
  • حکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائیگا،اپوزیشن اتحاد
  • نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے
  • شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخوارست، پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
  • حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی طلب