پی ٹی آئی کے معین ریاض قریشی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔
قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے احمد خان بھچر کی نااہلی پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا۔
واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمد خان بچھر کی سزا اور نااہلی کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر
پڑھیں:
جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد
---فائل فوٹوز27ویں آئینی ترمیم کے پیشِ نظر جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد کر لیے گئے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق کو بھی چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا متفقہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو ججز کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔