فنانس کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن مل کر فیصلے کریگی: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسپیکر کے تمام صوابدیدی اختیارات ختم کر کے فنانس کمیٹی کو دے دیے ہیں، فنانس کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن مل کر فیصلے کریں گے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے قومی اسمبلی میں 135 پوسٹیں ختم کردیں، اصلاحات کے سبب سالانہ ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہو رہی ہے، آئندہ سال سے 400 کروڑ روپے سے زائد کی مزید بچت ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو ای پیپر پر منتقل کردیا ہے اب ایوان کو پیپر لیس کرنے کا منصوبہ تیار ہے، آئندہ ہفتے تمام اراکین قومی اسمبلی کو آئی پیڈ فراہم کردیں گے، ارکان اسمبلی کو ایجنڈا، سوالات اور رپورٹس آئی پیڈ پر دستیاب ہوں گے، جلد ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ دستاویزات اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹس آئی پیڈ پر ملیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام رائج کردیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ میں میرٹ پر بھرتیوں اور پروموشن کے لیے پہلی بار قانون سازی کی ہے، گریڈ 1سے 15 تک بھرتیاں باقاعدہ مشتہر ہونے کے بعد فنانس کمیٹی کی منظوری سے ہوں گی، گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوسکیں گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں.
ایاز صادق نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ایک فرد صرف ڈیڑھ سال میں گریڈ 19 سے گریڈ 21 میں چلا گیا تھا، ایک بیوروکریٹ نے قومی اسمبلی میں خاندان کے 10 افراد بھرتی کرلیے تھے، چھ سال بعد اسپیکر بنا تو قومی اسمبلی کے ملازمین کی تعداد 1265 سے بڑھ کر 1825 ہوچکی تھی، پہلی بار ایک ایم این اے کے لیے 4 ملازمین کے تناسب سے قومی اسمبلی کے ملازمین اور افسران کی تعداد 1344 مقرر کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں عملے کی تعداد مقرر کر کے قانون سازی کردی ہے، اب ارکان اسمبلی کی تعداد بڑھنے کے بعد ہی سیکریٹریٹ کے عملے کی تعداد بڑھائی جاسکے گی، آج سیکریٹریٹ میں 1479 ملازمین و افسران ہیں، چند ماہ میں یہ تعداد 1344 رہ جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹریٹ میں ایاز صادق نے فنانس کمیٹی قومی اسمبلی کی تعداد کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل امریکی صدر کو ہمارے معدنیات پیش کر رہے ہیں، ایاز جوگیزئی
کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ یہاں افغان مہاجرین کے نام پر دنیا جہاں سے پیسے لئے گئے۔ اب مقصد پورا ہونے پر افغانیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب محمد آیاز خان جوگیزئی، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین ہمارے آباؤ اجداد نے سروں کے قربانیوں سے ہم تک پہنچایا ہے۔ آج ہمارے معدنیات ہماری اجازت کے بغیر لوٹے جارہے ہیں اور فیلڈ مارشل صاحب امریکی صدر کو بریف کیس میں پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنی سرزمین میں پائے جانے والی قیمتی معدنیات کو ہمارے اجازت کے بغیر کسی ہو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دنیا جہاں کے توجہ کا مرکز ہمارے پہاڑوں کے معدنیات پر ہیں۔ اسے بہانے حالات ایک مرتبہ پھر ہمارے حق میں دیکھائی نہیں دے رہے۔ ایک مرتبہ پھر دنیا کے بڑے قوتوں کیلئے میدان جنگ پشتون افغان وطن کو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب روس اور سویت یونین کے کولیپس کرنے کا وقت تھا تو امریکہ کی طرف سے ڈالر کاٹنوں میں آتے تھے، جس سے اس وقت کے آرمی جرنیلوں نے فیکٹریاں بنائی۔ آج بھی جنرل ضیاء الحق کے بیٹوں و دیگر کے کارخانے چل رہے ہیں۔ یہاں افغان مہاجرین کے نام پر دنیا جہاں سے پیسے لئے گئے۔ کرنل امام خود اقرار کر چکے ہیں کہ ہم نے 93 ہزار مجاہدین کو تربیت دی اور جنرل مشرف نے کہا کہ یہ جنگجو ہمارے اثاثے ہیں۔ آج جب مقصد نہیں رہا تو چالیس، پچاس سال سے یہاں مقیم افغانوں کو بہت بے دری سے نکالا جا رہا ہے جو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔