Jasarat News:
2025-10-04@17:03:55 GMT

برطانیہ میں قیدیوں کی بڑی تعداد غلطی سے رہا

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں جیل حکام نے ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کو غلطی سے رہا کر دیا ۔ یہ اعداد و شمار مارچ 2024ء سے مارچ 2025ء کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق صرف ایک سال میں 262 قیدیوں کو غلطی سے آزادی ملی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 128 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ قیدیوں کو پیرول پروگرام کے تحت رہا کیا گیا، جبکہ دیگر کی رہائی سرکاری کاغذی غلطیوں کے باعث عمل میں آئی۔ ان انکشافات کے بعد وزارتِ انصاف نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ برس اگست میں برطانوی اخبار دی ڈیلی میل نے رپورٹ کیا تھا کہ ستمبر 2024ء سے مارچ کے درمیان تقریباً 26 ہزار 500 قیدیوں کو قبل از وقت رہا کیا گیا تاکہ جیلوں کے نظام پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قیدیوں کو

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-01-20

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل پر کل ” غزہ مارچ “ہو گا ، منعم ظفر کی اہل کراچی سے شرکت کی اپیل
  • اٹلی میں 20 لاکھ افراد کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف تاریخی احتجاجی مارچ
  • کارروائی میں غلطی سے ایک شخص ہلاک ہوا، برطانوی پولیس کی تصدیق
  • 5 اکتوبر: کراچی ایک بار پھر ثابت کردیگا یہ امتِ مسلمہ کا دھڑکتا ہوا قلب ہے، منعم ظفر
  • اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ سے نہ نکلنے والوں کو دہشتگرد سمجھیں گے، صہیونی وزیر کی دھمکی
  • اسرائیلی جارحیت اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف میڈرڈ‘ بارسلونا اور نابلس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کررہے ہیں
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
  • غزہ مارچ :ضلع شمالی کے تحت آج کیمپ لگائے جائیں گے
  • ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنابڑی غلطی ہوگی،نیتھن لیون
  • حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی