ملیر ندی میں سے نوجوان کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
باغ کورنگی کے قریب ملیر ندی میں سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ سعید کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے حوالے سے تعین نہیں ہو سکا کہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوبا یا اتفاقیہ طور پر گر گیا تھا۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’ذاتی مفادات کےلیے بدکاری‘،خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔
خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔
ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں، میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
مذہب کے نام پر دہشت ، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔