پیشہ ورگداگروں کیخلاف مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے ایس ایس پی حیدرآباد پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے انکی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں پیشہ ور بھکاریوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے عام شہری خریداری کرنے بازار جائے یا بچوں کو تفریح کے لئے لے جانے تو اس کا واسطہ پیشہ ور بھکاریوں سے پڑتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں و فیملیز کو ذہنی اذیت و غیر اخلاقی روئیے سے پڑتا ہے اس کے علاہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کے روپ میں نشے کے عادی افراد بھی چوریوں میں ملوث ہیں اور شہری اپنے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو رہے ہیں اسی طرح تفریحی مقامات و بازاروں میں کچھ خواجہ سراں کی غیر اخلاقی حرکات و سکنات بھی معززین شہر کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہیں لہذا انہوں نے شہریوں کی بہتری کے لئے ایس ایس پی نے جو قدم اٹھایا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیشہ ور
پڑھیں:
کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔
کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ تھرکول کی ترسیل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک جاری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ریلوے طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار رہا ہے، مگر وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم نے اس بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مؤثر کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے حنیف عباسی کو اس سلسلے میں خصوصی مبارکباد بھی دی۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کر کے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا، وزیر ریلوے نے انہیں بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔