مطالبات نہ مانے تو بلاول ہاؤس کے گھیراؤ کی تیاری مکمل ہے،سندھ ایمپلائز الائنس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بلاول ہاوس کا گھیرئو کرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں سندھ ایمپلائز لائنس کے کارکنان اور رہنما سڑکوں پر نکال آئے پیپلزپارٹی اپنی طاقت آزما لے ملازمین اپنے بچوں کو وصیت کر چکے کہ یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے سندھ کی عوام کی بقا کی جنگ ہے یہ بات سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر ٹنڈوجام میں تمام سرکاری اداروں کی تالا بند کے بعدزرعی تحقیقی مرکز زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام رورل ہیلتھ سینٹرپاکستان میڈیکل الائنس اور لائیو اسٹاک محکمے کے ملازمین نے اپنے اپنے اداروں سے ریلیاں نکال کر ورکشاپ اسٹاپ پر جمع ہوئے اور پنشن رولز میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب ٹنڈو جام تک پیدل مارچ کیا اور نعرے بازی کااس موقع پر سندھ ایمپلائز لائنس کے رہنماؤں ڈاکٹر فہد نظیر کھوسو، ملوک اوجن شریف کاٹھیوممتاز بلوچ علی روشن چناعبدالحئی بھٹو خاور میمن ڈاکٹر نوید میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی ہفتوں سے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومت خاموش ہے حکومت کا کوئی نمائندہ نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں اور وزیر اعلی جھوٹ بول کر عوام کو اور اپنی پارٹی کو گمراہ کر رہے انھوں نے کہاجو وزراء کے پروٹول پر اخراجات ہوتے اور جو اسمبلی کے اخراجات ہیں انھیں اگر ختم کردیا جائے تو سندھ کے اندر کوئی مالی بحران نہ ہو انھوں نے کہا ووٹ لیتے وقت تو عوام کے سب سے بڑے خیر خواہ ہمدر اور ووٹ کے بعد عوام کی گردنو ں پر چھری چلا رہے اب جس طرح پیپلزپارٹی بے نقاب ہو ئی ہے اس کا پتہ الیکشن میں ہو جائے گا انھوں کہا مخصوص طبقے کی تنخواہیں 800فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں جب کہ یہ سندھ کا امیر ترین طبقہ ہے اور سرکاری ملازمین کو معیشت پر بوجھ قرار دے کر ان کی بڑھاپے کی واحد سہارا پنشن چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے پیپلزپارٹی کی یہ دوغلی سرکاری ملازم دشمن پالیسی قبول نہیں ہے انھوں کہا ہم اپنے جائز حق کے بلاول ہاوس کے سامنے دھرنا دینے جارہے ہمیں انداز ہے یہ سخت مراحل اور پیپلزپارٹی اب عوامی سیاست بھول چکی ہے اور وہ طاقت کے نشے میں چور ہے ہم نے اپنے بچوں کو نصیحت اور وصیت کردی ہے کہ ہم ان کے مستقبل کی جنگ لڑنے جارہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ ایمپلائز
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :