پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے ،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے لئے انتہائی سخت فیصلہ ہے جو مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے گا اور کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ کرے گا۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔حکومت معاشی بحالی کی آڑ میں کاروبار دشمن پالیسیاں ترک کرکے عوام اور تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری طبقے اور عام شہریوں دونوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ صنعتی و کاروباری طبقہ پہلے ہی بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکسوں کی بھرمار سے پریشان ہیں اب ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں 6ہزار سے زائد کارخانے بند ہو چکے ہیں، لاکھوں مزدور بے روزگار ہیں۔ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے ملکی معیشت بہتر ہو گی اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں خوشحالی ممکن ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دے تاکہ کاروبار کا پہیہ رواں رہ سکے اور ملک میں معاشی استحکام قائم ہو۔ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لئے پیٹرول کی قیمت نصف پر لائی جائے، بجلی سستی اور شرح سود کم کیا جائے۔ کرپٹ مافیا نے پاکستان کو بد ترین حالات سے دوچار کر دیا ہے۔ محمدجاوید قصوری نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد افراد سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں، پینے کا صاف پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہے۔ ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔جبکہ حکمرانوں کی کاکردگی ٹک ٹاک اور اشتہارات تک محدود ہو چکی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
این ایف سی میں ہماراپورا حق، وفاق ہمیں واپس کرے، سہیل آفریدی
پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبے کے مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، جس کے تحت صوبے کو 400 ارب روپے ملنے چاہیں۔ وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے، کے پی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر سے 90 فیصد عوامی مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت صوبے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کرکے دیکھائیں گے۔
بیوٹی فیکیشن پشاور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاورہم سب کاہے،اسکوخوبصورت ترین بنانا سب کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں کےپی کےعوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایا ہے۔