لاہور(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے، اور اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت دراصل فلسطین اور کشمیر کے عوام کی قربانیوں سے انحراف ہوگا۔

حافظ نعیم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں کرپشن اور مراعات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن عوامی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کر رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو قتلِ عام اور بمباری کا لائسنس دے رکھا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ دراصل نیا نوآبادیاتی نظام ہے، جس میں فلسطینی عوام کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف نے مجرم قرار دیا لیکن عالمی برادری دباؤ ڈالنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، حالانکہ 22 سے 30 لاکھ انسان اس وقت قحط سالی کا شکار ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فلوٹیلا کے ذریعے دنیا بھر کے کارکنان اور نمایاں شخصیات خوراک لے کر فلسطین جا رہی ہیں لیکن ان پر بھی بمباری کی جا رہی ہے، جو کھلی دہشت گردی ہے۔

جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ فلوٹیلا پر حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چار اکتوبر کو لاہور، پانچ اکتوبر کو کراچی اور سات اکتوبر کو ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل محض دھوکا ہے اور پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا۔ وہ غدار ہوگا جو اسرائیل کو تسلیم کرے گا خواہ اس کے پاس کتنی ہی طاقت کیوں نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے یہ رویہ جاری رکھا تو عوام گلی کوچوں اور سڑکوں پر نکل کر مزاحمت کریں گے اور حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے۔

آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں طاقت کا استعمال افسوسناک ہے، جبکہ مسئلہ عقل و فہم سے حل ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور امن قائم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

حافظ نعیم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو غیر فطری اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں کرپشن، مراعات اور اسٹیبلشمنٹ کی خوشامد کی سیاست کرتی ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انہوں نے کرپشن کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 700 ارب روپے کے اس پروگرام کو اگر فری آئی ٹی تعلیم پر خرچ کیا جائے تو غربت کم ہو سکتی ہے، جبکہ موجودہ شکل میں تین ماہ بعد 12 ہزار روپے دینے سے غربت ختم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن معاہدے سے پہلے ہی خوشامدانہ ٹوئٹ کر دیا، جو عوامی امنگوں کے خلاف ہے۔

حافظ نعیم نے حکومت پر زور دیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بجائے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کھل کر اعلان کیا جائے، ورنہ عوام اس پالیسی کو مسترد کر دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم جماعت اسلامی حافظ نعیم نے ہوئے کہا کہ کو تسلیم کر کہ اسرائیل نے کہا کہ کیا جائے انہوں نے

پڑھیں:

پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد، (آن لائن) سابق اسپیکر اسد قیصر نے غزہ پر ڈپٹی وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود بھی کنفیوژ نظر آئے، فیصلوں میں پارلیمنٹ سے مشاورت کا فقدان تھا، جب اتنے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو پارلیمنٹ سے تجاویز لینا ضروری تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا شمع جونیجو والے معاملے پر خواجہ آصف کے بیان اور وزارت خارجہ کے موقف کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اس معاملے پر ٹی وی انٹرویو میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس خاتون کو کس نے وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر کے طور پر منتخب کیا، اس کی انکوائری کی جانی چاہیے۔پاکستان کے فلسطین کے حوالے سے مؤقف پر بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینی عوام کی رائے کو نظر انداز کرنا قابل قبول نہیں ہے اور پاکستانی عوام کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے ٹرمپ کے 20 نکات کے حوالے سے کہا کہ ان پر کسی مشاورت کے بغیر ٹویٹ کر دی گئی تھی اور وزیر اعظم کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ ان کی اس حرکت سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اسد قیصر نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال میں 26 انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں، اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس نااہل اور ناجائز حکومت سے جان چھڑائی جائے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • حماس نے امن پلان پر سنجیدہ اور باوقار ردعمل دیا ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم 
  • حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد میں مصروف ہیں،حافظ نعیم
  • حکومت کے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز مسترد کرتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • حافظ نعیم کا وزیر اعظم سے رابطہ ،مشتاق احمد وفلوٹیلا کے دیگر رضا کاروں کی رہائی کی کوشش تیز پر زور
  • پاکستانی عوام کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،اسد قیصر
  • حافظ نعیم الرحمان کا شہباز شریف سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور
  • حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور
  • اسرائیل کی حمایت کرنے والے غدار قرار پائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن