پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دئیے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پہلےمرحلےمیں حساس اضلاع کےلیےبلٹ پروف اورڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلےمرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لیےگاڑیوں کی خریداری ہوگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا۔
سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیےسروےکاعمل بھی شروع ہوگیا ہے،لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لیےرپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔
سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا: الیکشن کمیشن
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سی سی ڈی نے40دفاتر،38پولیس سٹیشنز،6 رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی، دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کے لیے11ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا،سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجرا کا عمل شروع ہوگا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سی سی ڈی
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں، جون تا ستمبر دوہزارپچیس کے سیلاب سے معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان ہوا، جی ڈی پی اور زرعی شرح نمو میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق جون تا ستمبر دوہزارپچیس سیلاب کے باعث ملکی معیشت کو آٹھ سو بائیس ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی شرح نمو میں اعشاریہ تین سے اعشاریہ سات فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کی مجموعی شرح چار اعشاریہ دو فیصد سے کم ہو کر تین اعشاریہ پانچ فیصد تک آ سکتی ہے۔اسلام آباد میں جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال آنے والا تباہ کن سیلاب مہنگائی میں اضافے کا باعث بنا، اگست سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح میں دواعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
زراعت کے شعبے میں چارسو تیس ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
زرعی شعبے کی شرح نمو ساڑھے چار فیصد سے کم ہو کر تین فیصد رہ جانے کا امکان ہے۔ فصلوں کی پیداوار میں کمی سے درآمدی اخراجات بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ وسیع ہو سکتا ہے۔بارشوں اور سیلاب نے انفراسٹرکچر کو تین سو سات ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ مواصلاتی نظام کی تباہی کے باعث ایک سو ستاسی ارب اسی کروڑ روپے کے اضافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی قومی پیداوار میں کمی اور سپلائی چین متاثر ہونے سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔