عوام کےہاتھ میں کشکول نہیں دےسکتی،کبھی معافی نہیں مانگوں گی،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب زدگان کے لیے عالمی امداد کا مطالبہ کرنے والوں پر پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں اپنے موقف پر معافی مانگے سے انکار کردیا، کہا کہ اپنے عوام کے ہاتھ میں کشکول نہیں دے سکتی۔
لاہور میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں عوام کی عزت نفس کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا عوام کے ہاتھ میں کشکول نہیں دے سکتی، عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دوں گی، معافی نہیں مانگوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں مجھے امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا، پنجاب اور عوام کی عزت نفس کی محافظ ہوں، اپنے لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہوں گی اور عوام کی عزت نفس کی بات اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فیک اور جھوٹے پروپیگنڈے کے قریب مت جائیں، نوجوان جلاؤ گھیراؤ کی باتوں پر کان مت دھریں، نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے والے ان کے دشمن ہیں، ان کے بچے باہر اور 9 مئی کو حملہ کرنے والے نوجوان جیلوں میں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر شہر میں سینٹر آف ایکسی لینس اسکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کومصنوعی ذہانت اورروبوٹکس کی تعلیم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، ہونہار طلبہ کو اسکالرشپ نہ ملتی تو تعلیم سے محروم رہ جاتے۔
مزید کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے، کتاب اور پینسل سے گزارہ نہیں، کوشش ہوتی ہے کہ کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہے، ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ دے رہی ہوں، تعلیم کے ذریعے ہی امیر اور غریب کا فرق ختم ہوسکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔