کروڑوں کی کمائی کے باوجود شخص صفائی کا کام کیوں کرتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: جاپان میں ایک ایسا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ 56 سالہ کوشی ماٹشوبارا نامی شخص ہر سال کرایوں اور سرمایہ کاری سے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد آمدنی حاصل کرتا ہے، مگر اس کے باوجود وہ اپنی صحت اور جسمانی سرگرمی برقرار رکھنے کے لیے اب بھی جمعدار کے طور پر کام کرتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کوشی ماٹشوبارا ہفتے میں 3 دن، روزانہ 4 گھنٹے ٹوکیو کے عوامی مقامات اور فلیٹوں کے ایک بلاک کی صفائی کرتے ہیں۔ اس کام سے انہیں ماہانہ تقریباً 680 ڈالرز ملتے ہیں۔ تاہم اصل دولت انہیں اپنی سات جائیدادوں کے کرایوں اور کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے حاصل ہوتی ہے، جس سے ان کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ ڈالرز (تقریباً ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد بنتی ہے۔
کوشی ماٹشوبارا کے مطابق یہ کام وہ آمدنی کے لیے نہیں کرتے بلکہ جسمانی طور پر سرگرم اور صحت مند رہنے کے لیے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “ہر صبح میں بیدار ہوکر ہر چیز کو صاف اور ترتیب دیتا ہوں، جس سے مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔”
سادہ طرزِ زندگی کے حامل اس کروڑ پتی شخص کے پاس نہ کوئی قیمتی گاڑی ہے اور نہ ہی جدید سہولتوں سے مزین گھر۔ وہ ایک عام فلیٹ میں رہتے ہیں، اپنا کھانا خود پکاتے ہیں، پرانا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور سفر کے لیے سائیکل کو ترجیح دیتے ہیں۔
کوشی ماٹشوبارا نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک فیکٹری میں محض 1220 ڈالرز ماہانہ تنخواہ پر کیا۔ چند سالوں میں انہوں نے اخراجات محدود رکھ کر 20 ہزار ڈالرز جمع کیے اور اپنا پہلا فلیٹ خریدا۔ زمینوں کی قیمتیں گرنے کے دوران انہوں نے بتدریج مزید پراپرٹیز حاصل کیں اور آج وہ ٹوکیو کے پوش علاقوں میں کرائے پر دی گئی جائیدادوں سے بھاری آمدنی کماتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کا مقصد دولت کی نمائش نہیں بلکہ ایک بامعنی اور صحت مند زندگی گزارنا ہے۔ 20 سال سے زائد صفائی کے شعبے سے وابستہ رہنے والے کوشی ماٹشوبارا اب 60 سال کی عمر کے بعد پنشن کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوشی ماٹشوبارا کے لیے
پڑھیں:
دنیا حیران، ایلون مسک نے امیری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔ وہ دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں جن کے اثاثے 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق یکم اکتوبر کو ایلون مسک کی مجموعی دولت 500 ارب ڈالرز سے بڑھ گئی، جو بعد ازاں معمولی کمی کے بعد 499.1 ارب ڈالرز پر آ گئی۔
یہ ریکارڈ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص میں اضافہ اور دیگر کمپنیوں کی قدر بڑھنے کے باعث قائم ہوا۔ صرف یکم اکتوبر کو ٹیسلا کے حصص کی قدر میں 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ایلون مسک کی دولت میں مزید 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا بڑا حصہ اسی کمپنی سے جڑا ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران ٹیسلا کے شیئرز میں اب تک 14 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
اسپیس ایکس اور ان کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ایکس اے آئی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز جبکہ اسپیس ایکس کی قدر تقریباً 400 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی۔
اس سے قبل دسمبر 2024 میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز تک پہنچی تھی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ کچھ ماہ پہلے تک ان کے اثاثوں میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی، مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور کمپنیوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ چند روز قبل انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص بھی خریدے، جس سے کمپنی کے مستقبل پر ان کا اعتماد ظاہر ہوا۔
فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق اس وقت ایلون مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔ دوسرے نمبر پر اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثے 350.7 ارب ڈالرز ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ہیں جن کی دولت 245 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر ایلون مسک کی دولت میں موجودہ رفتار سے اضافہ جاری رہا تو وہ 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک) بن سکتے ہیں۔