ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 500 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت رکھنے والے دنیا کے پہلی شخصیت بن گئے۔

فوربز کے ریئل ٹائم بلین ایئر کی فہرست میں ایلون مسک کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے بعد اوریکل کے لیری ایلیسن، میٹا کے مارک زکربرگ اور ایمازون کے جیف بیزوس کا نمبر آتا ہے۔

بدھ کے روز کاروباری دن ختم ہونے تک ایلون مسک کی مجموعی مالیت 499.

1 ارب ڈالر تھی۔ دن کے ابتدائی حصے میں انہوں نے 500 ارب ڈالر کا ہندسہ چھوا تھا۔

گزشتہ ماہ 10 ستمبر کو اوریکل کے اسٹاک کی قیمت بڑھ جانے کی وجہ قلیل مدت کے لیے لیری ایلیسن نے ایلون مسک پر سبقت حاصل کرلی تھی۔ تاہم، وہ برقرار نہیں رہ سکی۔

ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں ستمبر کے وسط میں اس وقت اضافہ ہوا جب ایلون مسک نے ایک ٹرسٹ کے ذریعے تقریبا 1 ارب ڈالر کی (اب تک کی سب سے بڑی) سرمایہ کاری کی۔ اس سبب ٹیسلا کے شیئر کی قیمت NASDAQ مارکیٹ میں ایک دن کے اندر 30 ڈالر تک بڑھ گئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک ارب ڈالر

پڑھیں:

ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے کون واقف نہیں۔

دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔

یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔

ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔

ایلون مسک نے جیف بیزوس کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے طنزاً کیپشن لکھا کاپی اور ساتھ ہی ایک بلی کی ایموجی بھی ڈالی۔

یعنی ایلون مسک نے اپنے کاروباری حریف جیف بیزوس کو ’کاپی کیٹ‘ قرار دینے کی کوشش کی ہے اور وہ ایسا پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔

حال ہی میں جیف بیزوس کی کمپنی ایمازون نے انٹرنیٹ بیمنگ سیٹلائٹ منصوبہ بھی شروع کیا اور ساتھ  ہی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی کمپنی زوکس بھی خریدی۔

خیال رہے کہ ان دونوں ہی شعبوں میں ایلون مسک پہلے سے کامیاب بزنس کر رہے ہیں اور جیف بیزوس کو ایسا کرنے پر چربہ ساز کہہ دیا تھا۔

دوسری جانب جیب بیزوس ہمیشہ ہی ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ کاروبار کسی کی میراث نہیں۔

جیف بیزوس نے ایک بار یہ بھی کہا تھا کہ میں جو انقلاب لایا ہوں اس کا ’’سطحی ذہن‘‘ رکھنے والے سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ 

اگر ان دونوں شخصیات کے درمیان مقابلہ صحت مندانہ اور مسابقت مثبت ہو تو صارفین کو ہوش اُڑا دینے والی نئی ٹیکنالوجی کا تحفہ مل سکتا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک
  • جاپان میں بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلئے ’بھونکنے والے ڈرونز‘ تعینات
  • تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ
  • اے نیئر؛ خوب صورت آواز اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک 
  • توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل