Express News:
2025-11-18@23:51:41 GMT

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

لاہور:

سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔ 

اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ 

اجلاس کو بتایا گیا بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو پاکستان نہیں بھیجے گی۔ 

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا ہم دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں ہر ممکن سکیورٹی اور سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گے، اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، آئندہ ہفتے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے اور پیپلز بس کے نئے روٹس اجراءکا فیصلہ

کراچی (نیوزڈیسک) آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ سندھ کےدیگراضلاع میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کردیاگیا ہے۔

اجلاس کےدوران سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتےہوئےکہا امید ہےکہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی،دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اورحالیہ مالی سال میں مزید 500بسیں لانے کاارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے مطالبے پر "این آئی اے" کو نوٹس جاری
  • کراچی، آئندہ ہفتے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے اور پیپلز بس کے نئے روٹس اجراءکا فیصلہ
  • ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
  • آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی دوسری مرتبہ گفتگو
  • آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل ایرانی و روسی وزرائے خارجہ کی دوسری گفتگو
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ چھٹہ کا تنظیمی الیکشن، مولانا مظہر حسین جعفری صدر منتخب